ایران افغانستان میں اپنا اثر رسوخ بڑھا رہا ہے، امریکا
👁️ 55 بار دیکھا گیا
ایران افغانستان میں اپنا اثر رسوخ بڑھا رہا ہے، امریکا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/این این آئی) امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ میک کینزی نے کہا ہے کہ ایران امریکی مفادات کونقصان کرنے کے لیے افغانستان میں اپنا اثر ورسوخ بڑھانا چاہتا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے آنے والے مہینوں میں تمام غیر ملکی افواج کی افغانستان سے واپسی کے بعد وہاں پر افغان سکیورٹی فورسز کی سرزمین پر کنٹرول برقرار رکھنے کی صلاحیت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے ایک اجلاس کے دوران کہا کہ پریشانی کی بات یہ ہے کہ اس وقت زمین پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کی افغان فوج کی قابلیت کس حد تک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ہماری روانگی کے بعد افغان فضائیہ کی ہوابازی کی صلاحیت خاص طور پر اس کے بعد جب ہم افغانستان میں فضائی مدد نہیں کریں گے افغان فوج کیسے صورت حال پر قابو پا سکے گی۔
امریکی محکمہ دفاع کے ایک عہدیدار نے کہا کہ امریکی فوج نے یکم مئی سے افغانستان سے فوجی انخلا کے آخری مرحلے کے آغاز سے قبل مقامی سطح پر سامان کی فراہمی کے معاہدے ختم کرنا شروع کردیے ہیں۔
ایک امریکی جنرل نے بتایا کہ تحریک طالبان نے اپنی صفوں میں تقریباً 50 ہزار ارکان شامل کیے ہیں۔ صدر جو بائیڈن نے بیس سال کی فوجی کارروائیوں کے بعد امریکا کے ذریعے لڑی جانے والی سب سے طویل جنگ کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
اس وقت افغانستان میں ابھی بھی تقریبا 2500 امریکی فوجی اور 7،000 اتحادی فوجیں موجود ہیں۔ پچھلے سال فروری میں امریکی فوج نے اپنے چھوٹے اڈوں کو بند کرنا شروع کیا تھا۔ اپریل کے وسط میں، بائیڈن انتظامیہ نے یکم مئی کو انخلا کے آخری مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا تھا جو 11 ستمبر سے پہلے مکمل کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C