ایران امریکہ کے ساتھ ’کھیل‘ نہ کھیلے، امریکی نائب صدر کی وارننگ
👁️ 189 بار دیکھا گیا
ایران امریکہ کے ساتھ ’کھیل‘ نہ کھیلے، امریکی نائب صدر کی وارننگ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے جمعہ کو ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ ’’کھیل‘‘ نہ کھیلے۔ یہ بات انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے اسلام آباد کے سفر کے دوران کہی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قریبی ساتھی اور ایران کے ساتھ تنازع پر نسبتاً محتاط مؤقف رکھنے والے وینس کو چھ ہفتے قبل شروع ہونے والی جنگ کے حل کے لیے ذمہ داری سونپی ہے، تاکہ کشیدگی کم کی جا سکے۔
بیرون ملک فوجی مداخلتوں پر تنقیدی مؤقف رکھنے والے جے ڈی وینس پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ثالثی مذاکرات کی قیادت کریں گے۔
ایئر فورس ٹو پر پاکستان روانگی کے دوران انہوں نے کہا، ’’ہم مذاکرات کے منتظر ہیں، میرا خیال ہے کہ یہ مثبت ہوں گے، تاہم دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔‘‘
انہوں نے صدر ٹرمپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ’’اگر ایرانی نیک نیتی سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں تو ہم بھی کھلے دل کے ساتھ آگے بڑھنے کو تیار ہیں۔‘‘ تاہم انہوں نے خبردار کیا، ’’اگر وہ ہمیں دھوکہ دینے کی کوشش کریں گے تو انہیں معلوم ہو جائے گا کہ مذاکراتی ٹیم اس حوالے سے زیادہ لچکدار نہیں ہوگی۔‘‘
وینس نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے مذاکرات کے حوالے سے ’’واضح رہنما اصول‘‘ فراہم کیے ہیں، تاہم انہوں نے اس کی مزید تفصیلات بیان نہیں کیں۔ نائب صدر نے اپنے ہمراہ اسلام آباد کا سفر کرنے والے صحافیوں کے سوالات کا جواب نہیں دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 223 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 213 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26297 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15545 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11830 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9140 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7420 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5174 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C