16/April/2026

ایران اور لبنان جنگ: اسرائیل ہر ممکنہ صورتحال کیلئے تیار‘ ہے، نیتن یاہو

👁️ 231 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران اور لبنان جنگ: اسرائیل ہر ممکنہ صورتحال کیلئے تیار‘ ہے، نیتن یاہو

ایران اور لبنان جنگ: اسرائیل ہر ممکنہ صورتحال کیلئے تیار‘ ہے، نیتن یاہو

یروشلم (ڈیلی اردو)  اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران اور لبنان میں جاری جنگ کے تناظر میں "ہر ممکنہ صورتحال کے لیے تیار" ہے۔

 

ایک ویڈیو پیغام میں نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ایک "اہم ترین اڈے" کو تباہ کرنے کے قریب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے فوج کو ہدایت دی ہے کہ وہ علاقے میں قائم بفر زون کی سکیورٹی برقرار رکھے اور اسے مزید مشرق کی جانب وسعت دے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ اس جنگ میں اسرائیل کے مقاصد بدستور امریکہ کے اہداف سے ہم آہنگ ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں کے لیے نیا انخلا حکم جاری کر دیا 

ہے۔ 

 

اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کے مطابق دریائے زہرانی کے جنوب میں واقع علاقوں میں بھرپور کارروائی جاری ہے اور شہریوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کر کے شمال کی جانب منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

آئی ڈی ایف نے خبردار کیا ہے کہ جو بھی افراد حزب اللہ کے عناصر، ان کی تنصیبات یا جنگی گاڑیوں کے قریب موجود ہوں گے وہ اپنی جان کو خطرے میں ڈالیں گے۔

 

ادھر لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 2167 ہو گئی ہے، جبکہ 7061 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق صرف منگل کے مقابلے میں ہلاکتوں میں 43 افراد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

خطے میں جاری کشیدگی کے باعث صورتحال بدستور غیر یقینی ہے اور مزید شدت اختیار کرنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C