01/May/2026

ایران اپنی جوہری اور میزائل صلاحیتوں کی حفاظت کریگا، مجتبیٰ خامنہ ای

👁️ 195 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران اپنی جوہری اور میزائل صلاحیتوں کی حفاظت کریگا، مجتبیٰ خامنہ ای

ایران اپنی جوہری اور میزائل صلاحیتوں کی حفاظت کریگا، مجتبیٰ خامنہ ای

تہران (ڈیلی اردو) ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے جمعرات 30 اپریل کے روز اپنے ایک نئے تحریری پیغام میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے ’’جوہری پروگرام اور میزائل صلاحیتوں‘‘ کی قومی اثاثوں کے طور پر حفاظت کرے گا۔

 

تہران سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ملکی سپریم لیڈر کا یہ بیان سیاسی طور پر ایک ایسی سخت لکیر کھینچ دینے کے مترادف ہے، جس کے ساتھ یہ واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ ایرانامریکہ کے ساتھ اپنے امن مذاکرات میں کن معاملات میں کس لچک دار سمجھوتے پر تیار ہو سکتا ہے اور کن پر ممکنہ طور پر نہیں۔

 

سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنا یہ نیا بیان ایسے وقت پر دیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوشش ہے کہ ایران کے ساتھ کوئی ایسی جنگ بندی ڈیل طے پا جائے، جس کے ساتھ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ میں اس فائر بندی کو مستقل شکل دی جا سکے، جس پر اس کی گزشتہ مدت میں غیر معینہ توسیع کے بعد سے اب تک عمل درآمد جاری ہے۔

 

مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنا جو نیا تحریری بیان جمعرات کے روز جاری کیا، وہ ایران کے سرکاری ٹیلی وژن پر اینکر کی طرف پڑھ کر سنایا گیا۔ اس بیان میں سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے وہی لہجہ اپنایا، جو سپریم لیڈر بننے کے بعد سے ان کے گزشتہ بیانات میں بھی دیکھنے میں آ چکا ہے۔

 

اپنے ایسے بیانات میں مجتبیٰ خامنہ ای اب تک ایسی سخت باتیں کہہ چکے ہیں کہ جیسے ’’خلیج فارس میں امریکیوں کے لیے واحد جگہ اس سمندری خطے کے پانیوں کی تہہ میں ہے‘‘ اور یہ کہ ایران جنگ میں اس علاقے کی تاریخ کا ’’ایک نیا باب‘‘ رقم کیا جا رہا ہے۔

 

دوسری طرف ایرانی سپریم لیڈر کا یہ تازہ بیان ایک ایسے وقت پر بھی سامنے آیا ہے، جب امریکی بحریہ کی طرف سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے بعد سے ایرانی تیل اور گیس کی برآمدات مزید بہت کم ہو چکی ہیں، جن سے ہونے والی آمدنی کی ایران کی پہلے ہی سے شدید مسائل کا شکار معیشت کو اشد ضرورت ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C