ایران جنگ میں خطے کے پڑوسی ممالک کو ہدف بنانے سے باز رہے، حماس
👁️ 222 بار دیکھا گیا
ایران جنگ میں خطے کے پڑوسی ممالک کو ہدف بنانے سے باز رہے، حماس
غزہ (ڈیلی اردو) فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس نے تہران میں ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف اپنی جنگ میں خلیج فارس کے اپنے ہمسایہ ممالک کو ہدف بنانے سے باز رہے۔
ساتھ ہی بین الاقوامی سطح پر امریکہ، اسرائیل اور یورپی یونین کی طرف سے ایک ’دہشت گرد تنظیم‘ قرار دی گئی اس فلسطینی تحریک نے یہ بات بھی زور دے کر کہی کہ ایران کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف اپنا دفاع کر سکے، تاہم اسے خلیجی ممالک پر حملوں سے احتراز کرنا چاہیے۔
حماس کی طرف سے جایی کر دہ ایک بیان میں کہا گیا ہے، ’’اس بات کی توثیق کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے جارحانہ حملوں کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین کے تحت اور تمام دستیاب ذرائع سے اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، حماس تحریک تہران سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اپنے ہمسایہ خلیجی ممالک پر حملوں سے باز رہے۔‘‘
حماس تحریک نے، جس نے غزہ پٹی کے فلسطینی علاقے میں موجودہ فائر بندی سے پہلے تک دو سال تک اسرائیل کے خلاف جنگ لڑی ہے، بین الاقوامی برادری سے بھی یہ مطالبہ کیا کہ وہ ایران جنگ کو فوری طور پر رکوانے کے لیے ’’مل کر کام‘‘ کرے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 221 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26296 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15545 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11830 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9140 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7420 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5174 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C