ایران جوہری معائنہ کاروں کو فوراً واپس بلائے، یورپی یونین
👁️ 105 بار دیکھا گیا
ایران جوہری معائنہ کاروں کو فوراً واپس بلائے، یورپی یونین
برسلز (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے/رائٹرز) یورپی یونین نے ایران کی طرف سے اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کے اخراج کی مذمت کی ہے۔ آئی اے ای اے نے متنبہ کیا ہے کہ تہران کے اس غیر متناسب اور غیر معمولی اقدام سے اس کے کام کو شدید نقصان پہنچے گا۔
ایرانی میڈیا اور مغربی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ تہران نے اقوام متحدہ کے ادارے ایجنسی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے آٹھ معائنہ کاروں کا ملک سے خارج کردیا ہے۔ یہ تمام معائنہ کار جرمنی اور فرانس سے تعلق رکھتے ہیں۔
یورپی یونین نے تہران کی جانب سے آئی اے ای اے کے کئی اراکان کی منظوری کو ختم کرکے انہیں واپس بھیجنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ اس نے تہران سے اپنا فیصلہ واپس لینے اور ان معائنہ کاروں کو فوراً واپس بلانے کی اپیل کی ہے۔
آئی اے ای اے نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ ان کی ٹیم کے کچھ ارکان کو اب ایران کے جوہری ہتھیاروں کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
یورپی یونین، ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان سن 2015 میں ایک معاہدہ ہوا تھا جسے مشترکہ جامع منصوبہ عمل (جی سی پی او اے) کہا جاتا ہے۔ یورپی یونین نے کہا کہ وہ معائنہ کاروں کی منظوری کو ختم کرنے کے فیصلے سے “انتہائی فکر مند” ہے۔
جے سی پی او اے پر شدید اثر پڑے گا
یورپی یونین کے ترجمان نے کہا کہ “خاص طورپر تشویش ناک بات یہ ہے کہ ایجنسی کی تصدیقی سرگرمیوں کو چلانے کی صلاحیت پر اس فیصلے کا براہ راست اور شدید اثر پڑے گا، جس میں مشترکہ جامع منصوبہ عمل (جے سی پی او اے) کی نگرانی بھی شامل ہے۔”
ترجمان نے مزید کہا،”یورپی یونین ایران پر زور دیتی ہے کہ وہ بلاتاخیر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔”
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے کیا کہا؟
آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے تہران کے اقدام کو”غیر متناسب اور غیر معمولی” قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ “یہ فیصلہ ایران میں ایجنسی کی تصدیقی سرگرمیوں کی معمول کی منصوبہ بندی اور کارروائیوں کو متاثر کرتا ہے اور اس تعاون کے واضح خلاف ہے جو ایجنسی اور ایران کے درمیان ہونا چاہئے۔”
گروسی نے “آئی اے ای اے کے ایران میں اپنے معائنے کو مؤثر طریقے سے انجام دینے کی صلاحیت میں رکاوٹ ڈالنے “پر تہران کی نکتہ چینی کی۔
انہوں نے کہا، “آج کے فیصلے سے تہران نے ایران کے لیے نامزد ایجنسی کے سب سے تجربہ کار معائنہ کاروں کے تقریباً ایک تہائی کو ہٹا دیا ہے۔”
مغرب سے ‘سیاسی زیادتیوں’ کا انتقام
ایران کی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ فیصلہ جے سی پی او اے کے تمام اہم کرداروں، امریکہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ کی جانب سے “سیاسی زیادتیوں “کے جواب میں کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سن 2015 میں دنیا کی بڑی طاقتوں نے ایران کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت تہران سخت اقتصادی پابندیوں سے راحت کے بدلے اپنے جوہری پروگرام کو روکے گا۔ لیکن سن 2018 میں اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یکطرفہ طور پر اس معاہدے سے نکل گئے اور دوبارہ پابندیاں عائد کردیں۔ اس سے ناراض ہوکر تہران اپنے جوہری پروگرام میں تیزی لے آیا لیکن وہ جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے عزائم کی تردید بھی کرتا رہا۔
اس معاہدے کو بحال کرنے کی کوششیں اب تک بے نتیجہ رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن کے صوبہ الجوف میں سعودی فضائی حملے، حوثیوں کا 14 افراد کی ہلاکت اور 15 کے زخمی ہونے کا دعویٰ
29/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
اسرائیل میں حکومت کسی کی بھی ہو، حزب اللہ اپنی پالیسی جاری رکھے گی، نعیم قاسم
29/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں سکیورٹی خدشات، امریکہ کا غیر ہنگامی عملے اور اہلِ خانہ کو ملک چھوڑنے کا حکم
29/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
عدن ایئرپورٹ پر حوثیوں کا حملہ، شہری زخمی، املاک کو نقصان؛ فضائی آمدورفت معطل
29/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران کا سات روزہ منصوبہ نافذ کرانے کے لیے ثالثوں سے رابطہ جاری ہے، عباس عراقچی؛ قطر کی نئی تجاویز پر بھی اختلافات برقرار
29/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
جنگی خطرات کے باوجود روس کا ایران کے بوشہر جوہری پاور پلانٹ میں تعمیراتی سرگرمیاں تیز کرنے کا اعلان
28/October/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26409 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15647 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11951 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9309 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7563 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5533 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C