ایران عرب جنگجوؤں کو ڈرون اڑانے کی تربیت دے رہا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع کا الزام
👁️ 131 بار دیکھا گیا
ایران عرب جنگجوؤں کو ڈرون اڑانے کی تربیت دے رہا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع کا الزام
تل ابيب (ڈیلی اردو) اسرائیل نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مشرق وسطی کے جنگجوؤں کو ڈرون اڑانے کی تربیت دے رہا ہے۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع بینی غانتس کا کہنا ہے کہ تہران اصفہان شہر کے نزدیک واقع ہوائی اڈے پر یمن، شام، عراق اور لبنان سے تعلق رکھنےوالے غیر ملکی جنگجوؤں کو ڈرون اڑانے کی تربیت دے رہا ہے۔
Iran training Middle East fighters to fly drones: Israel https://t.co/ci9WmI4Z8K
— Al Jazeera English (@AJEnglish) September 12, 2021
اسرائیلی وزیر دفاع کا یہ مبینہ الزام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عمان میں ایک ماہ قبل اسرائیلی آئل ٹینکر پر ہونے والے ڈرون حملے کی وجہ سے ایران کو بین الاقوامی برادری کی جانب سے تفتیش کا سامنا ہے۔
איראן מאמנת מילציות מעיראק, תימן, לבנון וסוריה בהפעלת כטב"מים מתקדמים בבסיס כאשאן. את הדברים הללו אמרתי היום בכנס המכון למדינוית נגד הטרור באונ׳ רייכמן.
איראן יצרה "טרור שליחים" שבחסותו הוקמו "צבאות טרור" מאורגנים, שמסייעים לה בהגשמת מטרותיה הכלכליות, המדיניות והצבאיות. pic.twitter.com/LTBmJpSG7e
— בני גנץ – Benny Gantz (@gantzbe) September 12, 2021
تل ابیب میں رچ مین یونیورسٹی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں اسرائیلی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ایران اصفہان کے جنوب میں واقع کاشان ہوائی اڈے کو اس مقصد کے لیے استعمال کر رہا ہے، جب کہ ایران غزہ کی پٹی پر ڈرون تیار کرنے کی مہارت بھی منتقل کر رہا ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا ہمارے پاس کاشان کے رن وے پر کھڑے ڈرونز کی سیٹلائیٹ تصاویر بھی موجود ہیں۔
ایران کی جانب سے اسرائیلی وزیر دفاع کے اس بیان پر ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 223 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5462 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C