ایران: مجتبیٰ خامنہ ای کی عالمی مقامات کو نشانہ بنانے کی دھمکی
👁️ 252 بار دیکھا گیا
ایران: مجتبیٰ خامنہ ای کی عالمی مقامات کو نشانہ بنانے کی دھمکی
تہران (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) نئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جاری جنگ کے آغاز کے تین ہفتے بعد ایک سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن یہ سمجھتا تھا کہ اعلیٰ قیادت کو ختم کر کے حکومت کو گرا دیا جائے گا، مگر یہ ایک غلط فہمی ثابت ہوئی۔ انہوں نے ایرانی عوام کی مزاحمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں دفاعی محاذ مضبوط ہو چکا ہے جس نے ’’دشمن کو حیران‘‘ کر دیا ہے۔
ادھر ایران نے عالمی سطح پر سیاحتی اور تفریحی مقامات کو نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی ہے، جس سے خدشہ ہے کہ یہ تنازعہ مشرق وسطیٰ سے باہر بھی پھیل سکتا ہے۔
دوسری جانب امریکہ خطے میں اپنی فوجی موجودگی بڑھا رہا ہے اور علاقے میں مزید جنگی جہاز اور ہزاروں فوجی تعینات کیے جا رہے ہیں۔
اگرچہ ایران پر حملوں سے ایرانی فوجی، توانائی اور جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، لیکن تہران کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی جوابی کارروائیاں کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کے عالمی معیشت پر اثرات بھی سامنے آ رہے ہیں، خاص طور پر تیل اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں۔
ابھی تک جنگ کے خاتمے کے آثار نظر نہیں آ رہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تنازعہ مزید طول پکڑ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد مجبتیٰ خامنہ ای کو ملک کا نیا سپریم لیڈر مقرر کیا گیا تھا تاہم وہ اپنی تقرری کے بعد سے اب تو سامنے نہیں آئے، جب کہ یہ دوسرا موقع ہے کہ ایرانی حکام نے ان کی جانب سے تحریری پیغام جاری کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C