ایران مذاکرات: نور خان ایئربیس پر 6 امریکی طیاروں کی لینڈنگ
👁️ 201 بار دیکھا گیا
ایران مذاکرات: نور خان ایئربیس پر 6 امریکی طیاروں کی لینڈنگ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) امریکا کے کم از کم 6 فوجی طیاروں نے پاکستان کے نور خان ایئر بیس راولپنڈی میں لینڈنگ کی، جس کے بعد وہ واپس روانہ ہو گئے۔ دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وفد کے ہمراہ چند گھنٹوں میں اسلام آباد پہنچنے والے ہیں۔
ڈیلی اردو کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو بتایا کہ امریکی وفد، جس میں جے ڈی وینس سمیت دیگر اراکین شامل ہیں، آج رات اسلام آباد پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور کوئی فریق انہیں کھیل تماشا نہیں بنا رہا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر مذاکرات میں پیش رفت ہوئی تو وہ ایرانی قیادت سے ملاقات پر غور کریں گے۔ ان کے مطابق امریکا کا بنیادی مطالبہ ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کرے۔
امریکی صدر کے مطابق ایران کو اگر معاہدہ قبول ہوتا ہے تو اسے ترقی کے مواقع میسر آ سکتے ہیں۔ تاہم برطانوی جریدے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایران کو محدود مدت کے لیے یورینیم افزودگی کی مشروط اجازت دینے پر غور کر رہی ہے۔
دوسری جانب فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق نور خان ایئر بیس پر گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران امریکی فوج کے کم از کم 6 طیارے لینڈ کر کے واپس روانہ ہوئے، جن میں لاجسٹک اور مواصلاتی آلات منتقل کرنے والے طیارے بھی شامل تھے۔
اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
شہر کے کئی علاقے سیل کر دیے گئے ہیں جبکہ 20 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ دو بڑے ہوٹلوں کو بھی غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر خالی کرا لیا گیا ہے۔
ادھر خلیج عمان میں امریکی کارروائی کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ایران نے حالیہ صورتحال کے باعث مذاکراتی عمل سے انکار کر دیا ہے۔ تہران کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں امریکا پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 268 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 339 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 681 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 595 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 226 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3480 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C