ایران: مذہبی رہنما اور خاتون کی تکرار کی ویڈیو غیر ملکی میڈیا کو دینے کے شبہ میں 4 افراد گرفتار
👁️ 128 بار دیکھا گیا
ایران: مذہبی رہنما اور خاتون کی تکرار کی ویڈیو غیر ملکی میڈیا کو دینے کے شبہ میں 4 افراد گرفتار
تہران (ڈیلی اردو/اےایف پی/وی او اے/فارس نیوز) ایرانی میڈیا نے منگل کو بتایا کہ ایران نے ایک مذہبی رہنما اور خاتون کے درمیان لازمی حجاب نہ پہننے پر تکرار کی ویڈیو ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کو دینے کے شبہ میں چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایران کے شیعہ علما کے مرکز، قم کے ایک کلینک میں ایک سی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور اسے لندن میں قائم نیوز چینل ،ایران انٹرنیشنل نے بھی نشر کیا ہے، جسے تہران کے حکام نے”دشمن میڈیا” قرار دیا ہے۔
ویڈیو میں، قم کے ایک کلینک میں ایک خاتون اپنے بچے کے ساتھ، حجاب کے بغیر قطار میں اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے مبینہ طور پر ایک مذہبی رہنما سے اپنی تصویر کھینچنے پر تکرار کرتی ہیں۔
ایران میں 1979 کے انقلاب کے بعد کے برسوں سے خواتین کے لیے عوامی مقامات پر حجاب پہننا لازمی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم کے ڈپٹی پراسیکیوٹر روح اللہ مسلم حقانی نے کہا کہ ” ویڈیو کو شائع کرنے اور ( ایران کے) دشمن بین الاقوامی نیٹ ورک کو بھیجنے والوں میں سے چار اہم افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا، “جو بات ہمارے لیے واضح ہے اور ہمیں یقین ہے، وہ یہ ہے کہ اس کی منصوبہ بندی معاشرے میں تقسیم اور بغاوت پیدا کرنے کے لیے کی گئی تھی۔
ستمبر 2022 میں ایرانی خاتون مہسا امینی کی حراست میں موت کے بعد سے لازمی ڈریس کوڈ پر ایک بار پھر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ مہسا امینی کو ڈریس کوڈ کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ان کی موت نے ملک گیر مظاہروں کو جنم دیا جن کے لیے حکام نے مغربی حکومتوں اور فارسی زبان کے غیر ملکی میڈیا کی اشتعال انگیزی کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C