ایران میں سیلاب کی تباہ کاریاں، 70 افراد جاں بحق، 500 سے زائد زخمی، 4 لاکھ بے گھر
👁️ 202 بار دیکھا گیا
ایران میں سیلاب کی تباہ کاریاں، 70 افراد جاں بحق، 500 سے زائد زخمی، 4 لاکھ بے گھر
تہران (نیوز ڈیسک) ایران میں ریکارڈ بارش کے بعد آنے والے سیلاب میں 70 افراد جاں بحق، 500 سے زائد زخمی اور 4 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی تاریخ میں ریکارڈ بارشوں نے 140 دریاؤں اور نہروں میں سیلابی کیفیت برپا کردی، سیلاب نے 13 صوبوں کو متاثر کیا اور راستے میں آنے والی ہر چیز کو تباہ کردیا۔
ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاکت خیز سیلاب نے 70 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کردیئے، لینڈ سلائیڈنگ کے 409 واقعات رونما ہوئے، 78 شاہراہیں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں اور 84 پلوں کو نقصان پہنچا۔ انفراسٹریکچر اور فصلوں کی مد میں مجموعی طور پر لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوا۔
سیلاب کے باعث 1400 گاؤں اور شہروں کے لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے اور کھانے پینے کی اشیاء کا فقدان ہو گیا ہے۔ مقامی اداروں کے ساتھ عالمی ادارے بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں، امدادی کیمپوں میں طبی مراکز بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔ مختلف بیماریوں اور وبا کے پھوٹنے کا بھی خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جب کہ حکومت کی جانب سے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا کہا گیا ہے، ڈیمز، دیاؤں اور نہروں کے نزدیک واقع بستیوں کو خالی کرالیا گیا ہے
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C