ایران میں پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ، شہری سمیت چار اہلکار ہلاک
👁️ 208 بار دیکھا گیا
ایران میں پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ، شہری سمیت چار اہلکار ہلاک
واشنگٹن (ش ح ط) ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں، پاکستانی سرحد کے قریب واقع ضلع فہرج میں رات گئے مسلح افراد نے ایک پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہو گیا۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا (IRNA) کے مطابق حملہ اچانک کیا گیا، جس دوران بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
تاحال کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حملہ آوروں کی شناخت و گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
سیستان و بلوچستان ایران کا ایک حساس اور شورش زدہ صوبہ ہے، جو پاکستان اور افغانستان کی سرحد سے متصل ہے۔ یہ صوبہ ایران کے غریب ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں بڑی تعداد میں بلوچ نسلی اقلیت آباد ہے۔ یہ اقلیت مذہبی طور پر سنی مسلم عقیدے سے تعلق رکھتی ہے، جبکہ ایران کی اکثریتی آبادی شیعہ مسلم ہے۔
اس علاقے میں ماضی میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث منظم جرائم پیشہ گروہوں اور سرکاری سیکیورٹی فورسز کے درمیان متعدد خونریز جھڑپیں ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچ نسلی اقلیت سے تعلق رکھنے والے باغی گروہوں اور سنی عسکریت پسندوں کے ساتھ بھی کئی بار مسلح تصادم دیکھنے میں آیا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کی سرحد سے متصل اس صوبے میں سنی عسکریت پسندوں اور ایرانی سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں معمول بن چکی ہیں۔
جیش العدل ایران کے سرحدی صوبہ سیستان و بلوچستان میں سرگرم ایک سنی بلوچ شدت پسند تنظیم ہے، جس کے بیشتر ارکان ماضی میں جنداللہ نامی گروہ سے وابستہ رہے ہیں۔
سن 2010 میں جنداللہ کے سربراہ عبدالمالک ریگی کی گرفتاری اور پھانسی کے دو سال بعد، 2012 میں جیش العدل اس وقت منظرعام پر آئی جب تنظیم نے پاسدارانِ انقلاب کے 10 اہلکاروں کو ہلاک کیا۔
امریکی ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل انٹیلی جنس کے مطابق جنداللہ نے ہی 2012 میں اپنا نام تبدیل کر کے جیش العدل رکھا، جبکہ یہ تنظیم بعض اوقات ’پیپلز ریزسٹنس آف ایران‘ کے نام سے بھی سرگرم رہی ہے۔
ادارے کے مطابق جیش العدل ایران کے علاوہ پاکستان اور افغانستان کے بلوچ اکثریتی علاقوں میں بھی فعال ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکہ دونوں نے جیش العدل کو کالعدم تنظیم قرار دے رکھا ہے، تاہم یہ تنظیم تاحال پاکستانی حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی تنظیموں کی فہرست میں شامل نہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 485 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 490 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 452 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 342 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 355 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 914 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4839 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3584 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C