ایران میں 12 بلوچ قیدیوں کو ایک ہی دن میں پھانسی دے دی گئی
👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران میں 12 بلوچ قیدیوں کو ایک ہی دن میں پھانسی دے دی گئی
تہران (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) جن افراد کو پھانسی دی گئی ہے اس میں ایک خاتون اور گیارہ مرد شامل ہیں، ان سب کو منشیات یا قتل کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔ صوبہ سیستان بلوچستان کی زاہدان کی مرکزی جیل میں انہیں پھانسی دی گئی۔
ایران سے متعلق ناروے میں قائم ایک غیر سرکاری تنظیم (آئی ایچ آر) نے سات جون منگل کے روز یہ اطلاع دی کہ ایران نے اپنی جنوب مشرق کی ایک جیل میں 12 قیدیوں کو اجتماعی طور پر پھانسی دے دی۔ موت کی سزا پر یہ عمل ایک ایسے وقت ہوا ہے، جب اسلامی جمہوریہ ایران میں پھانسیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔
جن افراد کو پھانسی دی گئی اس میں گیارہ مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ ان سب کو یا تو منشیات سے متعلق یا پھر قتل کے الزامات میں سزائیں سنائی گئی تھی۔ ایران ہیومن رائٹس (آئی ایچ آر) کے مطابق ان سب کو چھ جون پیر کی صبح افغانستان اور پاکستان کی سرحدوں کے قریب صوبہ سیستان بلوچستان کی زاہدان کی مرکزی جیل میں پھانسی دی گئی۔
آئی ایچ آر کے بیان کے مطابق جن افراد کو موت کی سزا دی گئی ان سب کا تعلق اقلیتی بلوچ نسل سے تھا، جو بنیادی طور پر ایران میں غالب شیعہ مذہب کے بجائے اسلام کے سنی عقائد کو مانتے ہیں۔
بارہ میں سے چھ کو منشیات سے متعلق الزامات میں سزائے موت سنائی گئی تھی، جبکہ چھ کو قتل کے جرم میں سزا سنائی گئی۔ تاہم ان پھانسیوں سے متعلق کسی کی بھی ملکی میڈیا ادارے نے اطلاع نہیں دی اور نہ ہی ایران میں حکام نے اس کی تصدیق کی۔
لیکن ایران میں ایک ممنوعہ تنظیم ‘دی نیشنل کونسل آف ریزسٹنٹ آف ایران’ (این سی آر آئی) نے بھی اس کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ پیر کی صبح زاہدان میں 12 افراد کو پھانسیاں دی گئیں۔
ایران ہیومن رائٹس کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، جس خاتون کو پھانسی دی گئی، ان کی شناخت صرف ان کی کنیت ‘گارگیج’ سے کی گئی ہے۔ انہیں اپنے شوہر کے قتل کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی تھی اور پہلی بار سن 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ایران میں پھانسیوں پر تشویش
انسانی حقوق کے کارکن ایک طویل عرصے سے اس بات پر تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں کہ ایران میں سزائے موت دینے میں غیر متناسب طور پر ایران کی نسلی اور مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اس کے تحت شمال مغرب میں کردوں کو جبکہ جنوب مغرب میں عرب نسل کے لوگوں کو اور جنوب مشرق میں بلوچ نسل کو خاص طور پر نشانہ بنایا جاتا ہے۔
آئی ایچ آر کا مزید کہنا ہے کہ ”ایران ہیومن رائٹس کے جمع کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سن 2021 میں جو تمام پھانسیاں دی گئیں، اس میں بلوچ قیدیوں کا حصہ 21 فیصد تھا، جب کہ ایران کی آبادی میں ان کی نمائندگی صرف دو سے چھ فیصد تک ہی ہے۔
ایرانی رہنماؤں کو اس وقت ملک میں بنیادی اشیا کی قیمتوں میں اضافے پر مظاہروں کا سامنا ہے اور اس پس منظر میں پھانسیوں کے حالیہ اضافے پر بھی گہری تشویش پائی جاتی ہے۔
این سی آر آئی نے اپنے ایک بیان میں کہا، ”بڑھتے ہوئے عوامی مظاہروں کا سامنا کرتے ہوئے، مذہبی علما پر مبنی حکومت نے جبر اور قتل کو تیز تر کر دیا ہے۔ اس نے پھانسیاں دینے میں ایک بے مثال ریکارڈ قائم کیا ہے۔”
آئی ایچ آر کے مطابق گزشتہ برس ایران میں کم از کم 333 افراد کو پھانسی دی گئی تھی، جو 2020 کے مقابلے میں تقریبا 25 فیصد کا اضافہ ہے۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دنیا بھر میں سزائے موت پر عمل سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران میں گزشتہ برس کے مقابلے میں سن 2021 میں سزائے موت پر 28 فیصد زیادہ عمل ہوا اور 314 افراد کو پھانسیاں دی گئیں۔ تاہم تنظیم نے متنبہ کیا کہ یہ تعداد حقیقی تعداد سے ممکنہ طور پر بہت کم ہے۔
ایمنسٹی کا کہنا تھا، ”مبہم قسم کے الزامات کے لیے نسلی اقلیتوں کے ارکان کے خلاف موت کی سزاؤں پر غیر متناسب عمل کیا گیا ہے اور اسے سیاسی جبر کے آلے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15513 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9093 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C