ایران نواز حوثیوں نے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر نئے حملوں کی دھمکی دے دی
👁️ 251 بار دیکھا گیا
ایران نواز حوثیوں نے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر نئے حملوں کی دھمکی دے دی
صنعاء (ڈیلی اردو ) ایران نواز یمنی حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر کے راستے سے گزرنے والے بحری جہازوں پر نئے حملوں کی دھمکی دی ہے۔ بظاہر یہ اقدام ایران کی حمایت کے لیے کیا جا رہا ہے کیونکہ تہران نے ایک طیارہ بردار امریکی بحری جہاز کی خطے میں آمد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس سے قبل ایران میں حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف سخت کریک ڈاؤن پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو عسکری کارروائی کی دھمکی دی تھی۔
حوثیوں کی جانب سے جاری کی گئی ایک مختصر ویڈیو میں ایک جلتے ہوئے جہاز کی تصاویر شامل تھیں، جن کے ساتھ کیپشن تھا،’’جلد‘‘۔
باغیوں نے اس تصویر کی مزید وضاحت نہیں کی، تاہم بحیرہ احمر میں حوثی ڈرون اور میزائل حملوں میں 100 سے زائد بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ حوثیوں نے اپنی ان کارروائیوں کو غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیلی آپریشن کا ردعمل قرار دیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکی بحری بیڑہ یو ایس ایس ابراہم لنکن متعدد چھوٹے جنگی بحری جہازوں کے ہمراہ خطے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اس طیارہ بردار جہاز کی ایران کے قریب تعیناتی ’’صرف احتیاطی‘‘ طور پر کی جا رہی ہے تاکہ اگر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی ضرورت ہو تو وہ بلاتاخیر ممکن ہو پائے۔ صدر ٹرمپ باور کروا چکے ہیں کہ حکومت مخالف مظاہرین کے قتل یا زیرحراست مظاہرین کی پھانسیاں امریکہ کے لیے سرخ لکیر ہو گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 223 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5462 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C