ایران نے آبنائے ہرمز میں برطانوی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا، عملے کے 23 افراد زیرحراست
👁️ 127 بار دیکھا گیا
ایران نے آبنائے ہرمز میں برطانوی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا، عملے کے 23 افراد زیرحراست
تہران + لندن (ویب ڈیسک/ نیوز ایجنسی) ایران نے آبنائے ہرمز سے برطانوی آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا جس پر برطانیہ اور امریکا نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ایران کے انقلابی گارڈز نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بین الاقوامی بحری قوانین کی خلاف ورزی پر برطانوی آئل ٹینکر کو قبضے میں لیا۔
#Iran: UK oil tanker seized for violating Int'l Law of Sea https://t.co/BDREDliGNh pic.twitter.com/5TD8HaW9Zz
— IRNA News Agency (@IrnaEnglish) July 20, 2019
ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب نے اس ٹینکر کو 3 وجوہات پر روکا گیا، پہلی یہ کہ اس نے اپنا جی پی ایس سسٹم بند کر دیا، دوسری یہ کہ یہ آبنائے ہرمز میں درست راستے کے بجائے باہر جانے کے راستے سے داخل ہوا اور تیسری یہ کہ اس نے تمام تر پیغامات کو نظر انداز کیا۔
پاسداران انقلاب ایران کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی جہاز اسٹینا امپیرو کو آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر ہورموزگن پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن کی درخواست پر حراست میں لیا گیا۔
برطانوی سیکریٹری خارجہ جیریمی ہنٹ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس معاملے کو فوری طور پر حل نہیں کیا گیا تو تہران کو سنجیدہ نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
جیریمی ہنٹ نے بتایا کہ برطانوی آئل ٹینکر کو چار جہازوں اور ایک ہیلی کاپٹر نے گھیرے میں لیا جس کے بعد انہیں ایرانی بحری حدود میں لے جایا گیا۔
برطانوی حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم معاملات کو فوجی کارروائی کے بجائے سفارتی طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں لیکن واضح کرتے ہیں کہ اس مسئلے کو لازمی طور پر حل ہونا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آئل ٹینکر کے سوئیڈش مالک کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے قبضے میں لیے گئے آئل ٹینکرز کے عملے سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی سے مزین آئل ٹینکر سے آخری بار اس وقت رابطہ ہوا جب وہ بین الاقوامی پانی کی حدود میں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ جہاز پر 23 افراد پر مشتمل عملہ موجود ہے جن میں بھارتی، روسی اور فلپائنی شہری موجود ہیں۔
https://twitter.com/HeshmatAlavi/status/1152292899767427072?s=19
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایک اور برطانوی آئل ٹینکر کو بین الاقوامی بحری قوانین کی خلاف ورزی پر نوٹس دیا گیا تھا تاہم جسے بعد میں جانے کی اجازت دیدی گئی۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے آئل ٹینکرز کو قبضے میں لینے کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران تشدد کو ہوا دے رہا ہے، ہم اس معاملے پر برطانیہ سے رابطے میں ہیں۔
ادھر امریکی فوجی حکام کا کہنا تھا کہ وہ بحری استحکام اور راستوں کے تحفظ کے ساتھ بین الاقوامی بحری حدود میں بڑھتی کشیدکی کا خاتمہ چاہتے ہیں جو مسلسل خلیج عرب، آبنائے ہرمز، آبنائے باب المندیب اور عمان خلیج پر پیش آ رہی ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ دنوں جبرالٹر میں برطانوی حکومت نے ایرانی آئل ٹینکر کو حراست میں لیا تھا جس پر ایران نے برطانیہ سے آئل ٹینکر کو چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں بدلہ لینے کا اعلان بھی کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C