ایران نے امریکی شرائط پر تحفظات اور مطالبات پاکستان کے حوالے کر دیے
👁️ 196 بار دیکھا گیا
ایران نے امریکی شرائط پر تحفظات اور مطالبات پاکستان کے حوالے کر دیے
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عراقچی نے آج بروز ہفتہ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اس ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے قبل عباس عراقچی نے اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق عراقچی نے اسلام آباد میں ملاقاتوں کے دوران تہران کے مطالبات اور امریکہ کی شرائط پر اپنے تحفظات پاکستانی حکام کے حوالے کر دیے۔
ذرائع کے مطابق یہ گفتگو ایرانی وزیر کے دورے کے دوران ایسے وقت پر ہوئی، جب پاکستان خطے میں امریکہ اور ایران کے درمیان تعطل کا شکار امن مذاکرات کو بحال کرانے کی کوششیں کر رہا ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت پر بھی سامنے آئی ہے جب فریقین کے درمیان بات چیت کے حوالے سے متضاد بیانات سامنے آ رہے ہیں اور مذاکرات کے دوسرے دور کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان ایک اہم ثالث کے طور پر اپنا کردار جاری رکھے ہوئے ہے۔
ادھر امریکی ایلچیوں کی آمد اور ایران کی جانب سے براہ راست ملاقات سے انکار نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے، جبکہ فریقین بالواسطہ رابطوں کے ذریعے آگے بڑھنے پر غور کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 223 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 213 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26298 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15545 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11830 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9141 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7421 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5175 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C