ایران پر امریکی حملے دوبارہ شروع، کویت میں میزائل اور ڈرون حملے
👁️ 453 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملے دوبارہ شروع، کویت میں میزائل اور ڈرون حملے
واشنگٹن / تہران (ڈیلی اردو) امریکی فوج نے ایران میں نئے حملے کرتے ہوئے ساحلی شہر بندر عباس کے ایک فوجی مقام کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز کے قریب چار ایرانی ڈرون بھی مار گرائے۔
سینٹکام کے مطابق امریکی فورسز نے بندر عباس میں اس فوجی مقام کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہاں سے پانچواں ڈرون لانچ کیے جانے کی تیاری کی جا رہی تھی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق شہر کے مشرقی حصوں میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ایک ’محتاط دفاعی عمل‘ کے تحت کی گئیں، جبکہ یہ حملے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکہ اور ایران کے درمیان نازک جنگ بندی برقرار ہے اور جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔
اس سے قبل پیر کے روز بھی امریکہ نے جنوبی ایران میں حملے کیے تھے جن میں مبینہ طور پر میزائل اڈوں اور ان کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جن پر بارودی سرنگیں بچھانے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
دوسری جانب ایران نے ان حملوں کو جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر حملے کا جواب دیا جائے گا۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک امریکی ڈرون مار گرایا جبکہ ایک لڑاکا طیارے اور ایک اور ڈرون پر بھی فائرنگ کی گئی۔
ادھر کویتی فوج نے اپنے سرکاری بیان میں کہا ہے کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام اس وقت دشمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔ کویتی حکام نے شہریوں سے سکیورٹی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C