ایران پر ممکنہ امریکی حملہ، اسرائیل کی جنگ میں عملی شمولیت کی تیاری
👁️ 154 بار دیکھا گیا
ایران پر ممکنہ امریکی حملہ، اسرائیل کی جنگ میں عملی شمولیت کی تیاری
یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی میڈیا نے آج امریکہ کے ایران پر مُمکنہ حملے کے بڑھتے ہوئے خدشات کی جانب اشارے کو نمایاں طور پر خبروں میں جگہ دی ہے۔ ان خبروں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسرائیل نے محض تماشائی کے بجائے اب اس معاملے میں ایک فعال فریق کے طور پر شامل ہونے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
تاہم دوسری جانب ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی پر نظر رکھنے والے ماہرین ان خدشات کا اظہار کر چُکے ہیں کہ یہ جنگ طویل اور خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
اہم اسرائیلی اخبارات میں شامل ’معاریو‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اسرائیل ’ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار‘ ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران اور اس کے حمایت یافتہ گروہوں کے ساتھ تناؤ میں اضافے کے باعث اسرائیلی قیادت تیار ہے۔
اخبار کی جانب سے اپنی رپورٹ میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے اس انتباہ کا بھی حوالہ دیا گیا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ کسی بھی حملے کی صورت میں ایسا جواب دیا جائے گا ’جس کا وہ (ایران) تصور بھی نہیں کر سکتے۔‘
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری تعطل ختم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا اور صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔
دوسری جانب ایک اور اخبار ’ہاریتز‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ ممکنہ حملے کی تیاریوں میں تیزی لا رہا ہے، جبکہ اسرائیل اس انداز میں اقدامات کر رہا ہے گویا وہ ان منصوبوں کا حصہ ہو۔ اخبار کے مطابق اسرائیل خود کو کسی ثانوی کردار میں نہیں دیکھتا بلکہ وہ جنگ کے آغاز سے ہی فعال طور پر اس میں شامل ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C