ایران پر 15 ہزار سے زائد بم گرائے گئے، اسرائیلی آرمی چیف
👁️ 223 بار دیکھا گیا
ایران پر 15 ہزار سے زائد بم گرائے گئے، اسرائیلی آرمی چیف
یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیل کے مطابق 28 فروری سے جاری جنگ کے دوران ایران پر 15 ہزار سے زائد بم گرائے گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر کے مطابق یہ تعداد گزشتہ سال ایران کے خلاف مختصر جنگ کے دوران گرائے گئے بموں کی مقابلے میں چار گنا زیادہ ہے۔ تاہم رپورٹس کے مطابق ابتدائی دنوں کے مقابلے میں بمباری کی رفتار میں کمی آئی ہے۔
جنگ کے آغاز میں اسرائیل اور امریکہ ایران پر روزانہ تقریباً 1,000 بم گرا رہے تھے، جبکہ حالیہ دنوں میں یہ تعداد بعض اوقات کم ہو کر 200 بم روزانہ رہ گئی ہے۔
یہ اعداد و شمار جنگ کی شدت اور اس کے وسیع اثرات کو ظاہر کرتے ہیں، جو پہلے ہی خطے اور عالمی معیشت پر گہرے اثرات ڈال رہے ہیں۔
ایرانی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے بدھ کو کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جاری حملوں کے دوران مذاکرات لبنان کے لیے ’’ہتھیار ڈالنے‘‘ کے مترادف ہوں گے۔
انہوں نے لبنانی صدر کی جانب سے براہ راست مذاکرات کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت پر بات چیت قابل قبول نہیں جب اسرائیل لبنانی سرزمین پر قبضہ کیے ہوئے ہے اور روزانہ حملے کر رہا ہے۔
نعیم قاسم نے لبنانی عوام سے قومی اتحاد کی اپیل کرتے ہوئے بیروت حکومت پر زور دیا کہ وہ دومارچ کے فیصلے کو واپس لے، جس کے تحت حزب اللہ کی عسکری سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4820 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3544 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C