10/October/2026

ایران کا آبنائے ہرمز میں ایل پی جی بردار جہاز پر حملے کا دعویٰ، یو اے ای کے قریب بھی بحری جہاز میں آگ لگ گئی

👁️ 147 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران کا آبنائے ہرمز میں ایل پی جی بردار جہاز پر حملے کا دعویٰ، یو اے ای کے قریب بھی بحری جہاز میں آگ لگ گئی

ایران کا آبنائے ہرمز میں ایل پی جی بردار جہاز پر حملے کا دعویٰ، یو اے ای کے قریب بھی بحری جہاز میں آگ لگ گئی

تہران(ڈیلی اردو) ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں ایل پی جی بردار جہاز ’این وی سن شائن‘ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق جہاز ایک ایسے بحری راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا جسے ایران غیر مجاز قرار دیتا ہے، تاہم حملے کی آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آئی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ مبینہ حملے کے بعد جہاز کے انجن روم اور اسے چلانے والے نظام میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ ایرانی فورس نے اپنے بیان میں آبنائے ہرمز کی نگرانی اور وہاں بحری آمدورفت کے انتظام کو اپنی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اس کے مقرر کردہ نظام میں مداخلت کی کوششوں کا سخت جواب دیا جائے گا۔

دوسری جانب برطانوی بحری تجارتی آپریشنز ادارے (یو کے ایم ٹی او) نے اطلاع دی ہے کہ متحدہ عرب امارات کے قریب ایک بحری جہاز نامعلوم شے سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ یہ واقعہ جزیرہ کے مغرب میں تقریباً 13 بحری میل کے فاصلے پر پیش آیا۔ ادارے کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یو کے ایم ٹی او کی جانب سے رپورٹ کیا گیا واقعہ ’این وی سن شائن‘ پر حملے ہی سے متعلق ہے یا دونوں الگ الگ واقعات ہیں۔ اس سے قبل پاسداران انقلاب نے خبردار کیا تھا کہ ایران کی جانب سے غیر مجاز قرار دیے گئے راستوں سے گزرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی اور ایسے جہازوں کا خطے میں تعاقب کیا جاسکتا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C