ایران کا اسرائیلی فضائیہ کے تل نوف اور نواتیم ایئربیسز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
👁️ 207 بار دیکھا گیا
ایران کا اسرائیلی فضائیہ کے تل نوف اور نواتیم ایئربیسز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
تہران (ڈیلی اردو) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ’مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں واقع دو فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔‘
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ’پاسدارانِ انقلاب کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے دی جانے والی معلومات کے مطابق سوموار کی صبح اسرائیلی فضائیہ کے تل نوف اور نواتیم ایئربیسز کو ہدف بنایا گیا۔‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کچھ ہی دیر قبل پاسدارانِ انقلاب کی ایرو سپیس فورس نے اس کارروائی میں نواتیم اور تل نوف کے اہم اور سٹریٹجک فضائی اڈوں کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
خبر رساں ادارے تسنیم کا کہنا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ’یہ کارروائی اسرائیل کی جانب سے ایران میں متعدد ریڈار تنصیبات پر کیے گئے میزائل حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔‘ پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جارحیت کے جواب میں فوری کارروائی اور اہداف کے دائرہ کار کو وسیع کرنا اس مرحلے میں ان کی حکمت عملی کا حصہ تھا۔
پاسدارانِ انقلاب نے مزید کہا کہ ’ان کی تمام جنگی اور آپریشنل یونٹس مکمل طور پر تیار ہیں اور دشمن کے ممکنہ اقدامات کے جواب کے لیے جامع منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: خضدار میں فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 14 دہشت گرد ہلاک
10/June/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
لبنان: اسرائیلی فضائی و زمینی کارروائیاں،17 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
10/June/2026 👁️ 11 بار دیکھا گیا
ایران جنگ: پاکستان اور لبنان کی فوجی سربراہان میں اہم ملاقات
10/June/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
ایران نے امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، جواب دینا ہوگا، صدر ٹرمپ
10/June/2026 👁️ 11 بار دیکھا گیا
ایران کا اسرائیلی فضائیہ کے تل نوف اور نواتیم ایئربیسز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
09/June/2026 👁️ 207 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں فوجی آپریشن، فوج کا افسر ہلاک
09/June/2026 👁️ 246 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8802 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4505 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2427 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2071 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1874 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C