ایران کا امریکہ کو سخت انتباہ: ’ہماری فورس کی انگلی ٹریگر پر ہے‘، پاسدارانِ انقلاب
👁️ 1028 بار دیکھا گیا
ایران کا امریکہ کو سخت انتباہ: ’ہماری فورس کی انگلی ٹریگر پر ہے‘، پاسدارانِ انقلاب
تہران (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) ایران کی نیم فوجی فورس پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر نے آج ہفتہ 24 جنوری کو کہا کہ ان کی فورس ’’پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے اور اس کی انگلی ٹریگر پر ہے۔‘‘ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی جنگی جہاز مشرق وسطیٰ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے قریبی خبر رساں ادارے ’’نور نیوز‘‘ نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر رپورٹ کیا کہ کمانڈر جنرل محمد پاکپور نے امریکہ اور اسرائیل کو ’’کسی بھی غلط فہمی میں نہ رہنے ‘‘ کا مشورہ دیا ہے۔
نور نیوز کے مطابق پاکپور نے کہا: ’’اسلامی پاسدارانِ انقلاب اور ایران، کمانڈر انچیف کے احکامات اور ہدایات پر عمل درآمد کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہیں اور ان کی انگلی ٹریگر پر ہے۔‘‘
ایران اورامریکہ کے درمیان کشیدگی 28 دسمبر سے ایران میں شروع ہونے والے خونریز احتجاج کے بعد سے برقرار ہے۔ یہ احتجاج ایرانی کرنسی ’ریال‘ کی قدر میں کمی کی وجہ سے شروع ہوا تھا اور تقریباً دو ہفتوں تک پورے ملک میں پھیلا رہا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بارہا تہران کو متنبہ کیا ہے اور فوجی طاقت کے استعمال کے لیے دو ریڈ لائنز (سرخ لکیریں) مقرر کی ہیں: پرامن مظاہرین کا قتل اور احتجاج میں گرفتار ہونے والے افراد کو بڑے پیمانے پر سزائے موت دینا۔
ٹرمپ نے بارہا دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے احتجاج کے دوران زیر حراست 800 افراد کی سزائے موت روک دی ہے۔ انہوں نے اس دعوے کے ماخذ کی وضاحت نہیں کی، جبکہ ایران کے اعلیٰ پراسیکیوٹر محمد موحدی نے جمعہ کو عدلیہ کی میزان نیوز ایجنسی کے ذریعے ان تبصروں کی سختی سے تردید کی ہے۔
جمعرات کو ایئر فورس ون پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ایران کی طرف جنگی جہاز بھیج رہا ہے تاکہ ’’ضرورت پڑنے پر‘‘ کارروائی کی جا سکے۔ ٹرمپ نے کہا، ’’ہمارا ایک بڑا بحری بیڑہ اس سمت جا رہا ہے اور شاید ہمیں اسے استعمال کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔‘‘
امریکی بحریہ کے ایک اہلکار نے، جس نے فوجی نقل و حرکت پر گفتگو کے لیے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا، کہا کہ طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن اور دیگر جنگی جہاز بحر ہند میں موجود تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 246 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 298 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4828 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3623 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2323 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C