ایران کا برطانیہ اور فرانس کو آبنائے ہرمز میں فوجی سرگرمیوں سے گریز کا انتباہ
👁️ 272 بار دیکھا گیا
ایران کا برطانیہ اور فرانس کو آبنائے ہرمز میں فوجی سرگرمیوں سے گریز کا انتباہ
تہران (ڈیلی اردو) ایران کی وزارتِ خارجہ نے آبنائے ہرمز میں کسی بھی فوجی سرگرمی کے خلاف برطانیہ اور فرانس کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے “سنگین نتائج” ہو سکتے ہیں۔
یہ بیان برطانیہ اور فرانس کے اس مشترکہ اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں دونوں ممالک نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کے تحفظ کے لیے افواج تعینات کرنے کے امکان کا اظہار کیا تھا۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز غیرعلاقائی طاقتوں کے فوجی مظاہرے کا میدان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اس حساس آبی گزرگاہ کی سلامتی کا ذمہ دار ہے اور وہاں کسی بھی فوجی نقل و حرکت کو خطے کے استحکام کے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔
نائب وزیر خارجہ کے مطابق آبنائے ہرمز کی سلامتی کی ذمہ داری اس سے متصل ممالک پر عائد ہوتی ہے، اور کسی بھی کشیدگی کی صورت میں نتائج کی ذمہ داری ان عناصر پر ہوگی جو صورتحال کو مزید بگاڑنے کا باعث بنیں گے۔
دوسری جانب برطانیہ اور فرانس کے مشترکہ بیان میں آبنائے ہرمز کو “عالمی معیشت کے لیے ایک اہم شریان” قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ تجارتی جہازوں کی محفوظ اور آزادانہ آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لیے ضرورت پڑنے پر فوجی موجودگی کے لیے تیار ہیں۔
آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین بحری راستوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی تیل تجارت کا بڑا حصہ گزرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5070 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C