ایران کا یورینیم 60 فیصد تک افزودہ کرنے کا دعویٰ
👁️ 136 بار دیکھا گیا
ایران کا یورینیم 60 فیصد تک افزودہ کرنے کا دعویٰ
تہران (ڈیلی اردو) ایران نے 6.5 کلوگرام یورینیم 60 فیصد تک افزودہ کرنے کا دعویٰ کردیا۔ ایٹم بم بنانے کیلئے 90 فیصد تک افزودہ یورینیم درکار ہوتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق تاہم 60 فیصد یورنیم افزودگی کی صلاحیت حاصل کرنے کے بعد تہران ایٹم بم بنانے کیلئے یورینیم کی افزودگی کے بہت قریب پہنچ گیا۔
سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران نے 108 کلوگرام یورینیم بھی تیار کیا ہے اور یہ یورینیم 20 فیصد تک افزودگی کا حامل ہے۔
ایران نے اپریل میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ 60 فیصد افزودگی کے حامل یورنیم کی تیاری شروع کرے گا، پہلے ایران نے الزام عائد کیا تھا کہ اسرائیل نے اسکی جوہری تنصیاب کو سبوتاژ کیا ہے۔ اور 60 فیصد افزودہ یورنیم پیدا کرنے کا اعلان بھی ایرانی حکومت کی جانب سے اسرائیلی حملے کے بعد ہی کیا گیا تھا۔
کہا جارہا ہے کہ تہران اور امریکا کے درمیان ویانا میں بھی باوالواسطہ مذاکرات ہوئے ہیں تاکہ 2015 کے ایٹمی معاہدے کو بحال کیا جاسکے۔
گزشتہ سال ایرانی پارلیمان نے ایک قانون پاس کیا تھا، قانون میں حکومت کو پابند کیا گیا تھا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایمٹی معاہدے کی معطلی کے بعد جوہری معاملے پر اپنے موقف میں مزید سختی لائے۔
اس پارلیمانی قانون کے مطابق ایرانی ایٹمی توانائی کی تنظیم کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ 120 کلوگرام 20 فیصد تک افزودہ یورینیم سال میں تیار کریگی۔
اب ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران نے 20 فیصد تک افزودہ 108 کلوگرام یورینیم تیار کرلیا ہے۔
علی ربیعی کے مطابق 60 فیصد تک افزودہ یورینیم کی مقدار 6.5 کلوگرام ہے۔
اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا تھا کہ تہران نطنز کی جوہری تنصیبات پر حملے کا انتقام لے گا۔ ایرانی جوہری توانائی کی ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک کی ایک ایٹمی تنصیب کو سبوتاژ کیا گیا ہے۔ تاہم اسکا الزام کسی پر عائد نہیں کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C