ایران کا 1800 کلو میٹر تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
👁️ 138 بار دیکھا گیا
ایران کا 1800 کلو میٹر تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
تہران (ڈیلی اردو) ایران نے طویل ہدف کو نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل اور ڈرون کا تجربہ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے زمین سے سمندر میں مار کرنے والے لانگ رینج میزائل اور ڈرون کا تجربہ کیا جو امریکا سے حالیہ کشیدگی کے بعد دو ہفتوں میں ایران کی جانب سے چوتھی بار فوجی قوت کا مظاہرہ ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے ہفتے کے روز لانگ رینج بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا اور اسے مشرقی حصے میں بھارتی سمندر میں مقررہ مصنوعی ہدف کی طرف فائر کیا، میزائل نے 1800 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے ہدف کو نشانہ بنایا۔
میزائل تجربے پر ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف محمد بغاری کا کہنا تھا کہ سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے والے ایک بہت زیادہ لانگ رینج میزائل کا انتخاب یہ ظاہر کرتا ہےکہ اگر ایرانی بندرگاہوں کے دشمن ہمارے قومی مفاد، سمندری تجارتی راستوں اور زمینوں کی طرف کوئی تخریب کاری کریں تو انہیں میزائل کے ذریعے نشانہ بناکر تباہ کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا جارحیت کا کوئی ارادہ نہیں لیکن اس تجربے کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہیں کہ اگر ہمارے ملک پر کوئی جارحیت ہوئی تو اس کا پوری طاقت اور مختصر وقت میں جواب دیا جائے گا۔
اس موقع پر پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی کا کہنا تھا کہ اب ملک کی ایک بڑی فوجی تنظیم دشمن کے جنگی جہازوں اور ائیر کرافٹ کو بھی نشانہ بنانے کے قابل ہے۔
عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے جمعہ کے روز بھی کئی درجن میزائل فائر کیے جن کی لوکیشن نامعلوم صحرائی علاقہ تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C