ایران کی جامعات میں حکومت مخالف طلبہ مظاہرے، تہران میں جھڑپیں
👁️ 203 بار دیکھا گیا
ایران کی جامعات میں حکومت مخالف طلبہ مظاہرے، تہران میں جھڑپیں
تہران (ڈیلی اردو) ایران میں گذشتہ ماہ کے احتجاج اور کریک ڈاؤن کے بعد کئی جامعات کے طلبہ نے حکومت مخالف مظاہرے کیے ہیں۔
ہفتے کے روز دارالحکومت تہران میں واقع شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے کیمپس میں مظاہرین کو مارچ کرتے دیکھا گیا۔ بعد میں ان طلبہ اور حکومت کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
تہران کی ایک اور جامعہ شہید بہشتی یونیورسٹی میں پُرامن دھرنا دیا گیا، جبکہ امیر کبیر یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں بھی حکومت مخالف نعرے بازی کی اطلاعات ہیں۔
ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد میں بھی مقامی طلبہ نے ریلی نکالی اور ’آزادی‘ اور ’اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرو‘ جیسے نعرے لگائے۔
یہ طلبہ جنوری میں احتجاجی مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والوں کی یاد میں جمع ہوئے تھے۔ نئے سمسٹر کے آغاز پر سینکڑوں طلبہ نے کیمپس میں پُرامن مارچ کیا اور ’آمر مردہ باد‘ سمیت دیگر نعرے لگائے۔ ویڈیوز میں حکومت کے حامیوں کا ایک الگ ہجوم بھی دیکھا گیا، جس کے بعد دونوں گروہوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
تاحال یہ واضح نہیں کہ ان مظاہروں کے دوران کسی کو گرفتار کیا گیا ہے یا نہیں۔
یاد رہے کہ امریکہ نے ایران کے قریب اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کیا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ محدود فوجی حملے پر غور کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 419 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 417 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 349 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 709 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4831 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3712 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3582 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2571 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C