ایران کی دھمکی: حملے کی صورت میں اسرائیل اور امریکی اڈے ”جائر ہدف“!
👁️ 280 بار دیکھا گیا
ایران کی دھمکی: حملے کی صورت میں اسرائیل اور امریکی اڈے ”جائر ہدف“!
تہران (ڈیلی اردو) تہران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ ایران پر حملہ کرتا ہے تو ایران اسرائیل اور امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔ دوسری جانب اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ امریکی مداخلت کے تناطر میں اسرائیل ہائی الرٹ پر ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اتوار کو پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے امریکہ کو ’’غلط اندازے‘‘ لگانے سے خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم واضح کر دیتے ہیں کہ ایران پر حملے کی صورت میں مقبوضہ علاقے (اسرائیل) کے ساتھ ساتھ تمام امریکی اڈے اور بحری جہاز ہمارے جائز ہدف ہوں گے۔‘‘ قالیباف پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر ہیں۔
دوسری جانب تین اسرائیلی ذرائع، جو اختتام ہفتہ پر اسرائیلی سلامتی کے اجلاسوں میں موجود تھے، نے نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ اسرائیل کسی ممکنہ امریکی مداخلت کے تناظر میں ہائی الرٹ پر ہے۔
تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ قبل ازیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا، ’’ایران آزادی کی طرف دیکھ رہا ہے، شاید پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ امریکہ مدد کے لیے تیار ہے!‘‘
ایک اسرائیلی ذریعے نے، جو گفتگو میں موجود تھا، نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کو ایک فون کال میں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران میں ممکنہ امریکی مداخلت پر بات چیت کی ہے۔ ایک دوسرے امریکی اہلکار نے دونوں کے درمیان گفتگو کی تصدیق تو کی ہے لیکن موضوعات نہیں بتائے۔
اسرائیلی فوج نے اس حوالے سے تبصرے کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔
دریں اثناء 28 دسمبر کو شروع ہونے والے احتجاجی مظاہرے ایران بھر میں پھیلتے جا رہے ہیں۔ یہ مظاہرے ابتدا میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف تھے لیکن جلد ہی سیاسی رنگ اختیار کر گئے اور مظاہرین نے مذہبی حکومت کے خاتمے کا مطالبہ شروع کر دیا۔ ایرانی حکام امریکہ اور اسرائیل پر ملک میں بدامنی بھڑکانے کا الزام لگاتے ہیں۔
دوسری جانب جمعرات سے حکام کی جانب سے نافذ کردہ انٹرنیٹ بلیک آؤٹ کی وجہ سے ایران سے معلومات کا بہاؤ متاثر ہوا ہے۔ امریکہ میں قائم انسانی حقوق کے گروپ ایچ آر اے این اے کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 500 تک پہنچ گئی ہے، جن میں زیادہ تر مظاہرین شامل ہیں، جبکہ 114 سکیورٹی اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 195 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 222 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26295 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15544 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11829 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5172 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C