ایران کے خلاف دوبارہ پابندیاں ’غیر قانونی‘ ہیں، روس
👁️ 263 بار دیکھا گیا
ایران کے خلاف دوبارہ پابندیاں ’غیر قانونی‘ ہیں، روس
ماسکو (ڈیلی اردو) روس نے کہا ہے کہ تین یورپی ممالک کی طرف سے شروع کردہ تحریک کے نتیجے میںایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیوں کا دوبارہ نفاذ ’’غیر قانوی‘‘ ہے اور ان کی وجہ سے تہران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے بحران محض شدید تر بنا دیا گیا ہے۔
ماسکو سے جمعرات دو اکتوبر کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا ذخارووا نے کہا کہ ایران کے خلاف عالمی ادارے کی پابندیوں کا دوبارہ نفاذ برطانیہ، جرمنی اور فرانس پر مشتمل ’ای تھری‘ کہلانے والی ان تین ریاستوں کی طرف سے حالیہ صورت حال کو مبینہ طور پر ’’غلط استعمال کیے جانے‘‘ کا نتیجہ ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک نیوز بریفنگ کے دوران کہا، ’’اس طرح جو کوششیں کی گئیں اور ان کا جو نتیجہ نکلا، وہ قانونی حوالے سے بے معنی اور غیر مؤثر ہے اور یوں دیگر ریاستوں کو پابندیوں کا شکار نہیں بنایا جا سکتا۔‘‘
تہران کے متنازعہ جوہری پروگرام کی وجہ سے اقوام متحدہ کی ایران کے خلاف پابندیاں 27 ستمبر کو اس طریقہ کار کے تحت دوبارہ نافذ العمل ہو گئی تھیں، جسے ’’اسنیپ بیک میکینزم‘‘ کہا جاتا ہے اور جس میں کلیدی کردار تین یورپی ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ادا کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5167 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C