ایران کے خلاف ممکنہ امریکی کارروائی، مزید بحری جنگی جہاز خطے میں پہنچ گئے
👁️ 267 بار دیکھا گیا
ایران کے خلاف ممکنہ امریکی کارروائی، مزید بحری جنگی جہاز خطے میں پہنچ گئے
برلن (ڈیلی اردو/اے ایف پی) رواں ہفتے ایران کے خلاف ممکنہ امریکی فوجی کارروائی سے متعلق غیر یقینی صورتحال نے پورے خطے میں اسٹریٹجک فیصلوں کو متاثر کیے رکھا۔ امریکہ کے قریبی اتحادیوں اور تہران سے بھی روابط رکھنے والی خلیجی ریاستوں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی حملے کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، خواہ حملے کا منبع کوئی بھی ہو۔
مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی، جن کے ملک کے ایران کے ساتھ تعلقات میں حالیہ عرصے میں بہتری آئی ہے مگر مکمل سفارتی سطح تک نہیں پہنچے، نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی اور امریکی مشرقِ وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف سے رابطہ کیا تاکہ ''خطے کو عدم استحکام کے نئے دائرے میں پھسلنے سے بچانے کے لیے سکون کی فضا پیدا کی جا سکے۔‘‘
اسی دوران شپنگ ٹریکنگ ویب سائٹ میرین ٹریفک نے بتایا کہ جوہری توانائی سے چلنے والا امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن اور تقریباً 10 امریکی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز خطے میں پہنچ چکے ہیں، جو سمندر سے حملے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا ادارے پریس ٹی وی نے اعلان کیا کہ آئندہ ہفتے کے آغاز سے ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحری فورس آبنائے ہرمز میں براہِ راست فائرنگ کی مشقیں شروع کرے گی۔ یہ سمندری کھاڑی سعودی عرب، ایران، عراق اور متحدہ عرب امارات کو خلیجِ عمان اور بحیرہ عرب سے ملاتی ہے۔
ایران کے اقوامِ متحدہ میں مشن نے ایکس پر لکھا، ''ایران باہمی احترام اور مفادات کی بنیاد پر مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن اگر دباؤ ڈالا گیا تو وہ اپنا دفاع کرے گا اور ایسا جواب دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا گیا۔
‘‘اسی تناظر میں ایرانی سپریم لیڈر کے سینئر مشیر علی شمخانی نے لکھا، ''محدود حملہ محض ایک فریب ہے‘‘ اور خبردار کیا کہ امریکہ کی جانب سے کسی بھی سطح پر فوجی کارروائی کو اعلانِ جنگ سمجھا جائے گا، جس کا جواب فوری، بھرپور اور غیر معمولی ہوگا۔
لندن میں قائم تھنک ٹینک چیتھم ہاؤس کی ماہر صنم وکیل کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ فیصلے ظاہر کرتے ہیں کہ تہران کی اقتصادی ریلیف اور عالمی نظام میں دوبارہ شمولیت ممکن ہے، لیکن ایسا صرف اسی صورت میں ہو سکتا ہے، جب ایران اپنے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگراموں پر مستقل اور قابلِ تصدیق پابندیاں قبول کرے اور خطے میں اپنے رویے میں تبدیلی لائے۔
امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی دسمبر 2025 ء سے ایران میں مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد بڑھتی جا رہی ہے۔ امریکہ میں قائم غیر سرکاری تنظیم ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس اِن ایران کے مطابق 30 جنوری تک 6,479 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں 6,092 مظاہرین اور 118 بچے شامل ہیں، جبکہ 42,450 سے زائد افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ان بدامنیوں کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو قرار دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق ممکنہ امریکی حملے کی صورت میں اسرائیل کو ایرانی جوابی کارروائی کا خدشہ ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب اسرائیل اپنے دفاعی نظام کی مکمل بحالی ابھی تک نہیں کر سکا۔
خلیجی ریاستیں بھی تشویش میں مبتلا ہیں کہ کسی بھی حملے کے نتیجے میں خطے میں تشدد بے قابو ہو سکتا ہے اور وہ خود ایرانی حملوں کی زد میں آ سکتی ہیں، جن میں قطر، سعودی عرب اور بحرین میں امریکی اڈے ممکنہ اہداف ہو سکتے ہیں۔
ان خدشات میں اس وجہ سے بھی اضافہ ہو رہا ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان ممکنہ جوہری معاہدے پر بات چیت تعطل کا شکار ہے۔ صدر ٹرمپ نے حال ہی میں ایران پر زور دیا کہ وہ ''مذاکرات کی میز پر آئے‘‘ اور جوہری ہتھیاروں سے پاک ایک ''منصفانہ معاہدہ‘‘ کرے، کیونکہ وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔ تاہم ایسے کسی معاہدے کی تفصیلات تاحال واضح نہیں، جبکہ متعدد سرکاری رپورٹس کے مطابق ایران کی یورینیم افزودگی کی سطحیں اس کے پروگرام کے محض سویلین ہونے کے دعووں کے برعکس اشارہ کر رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C