ایران کے دیمونا اور آراد پر بیلسٹک میزائل حملے، 135 اسرائیلی زخمی
👁️ 254 بار دیکھا گیا
ایران کے دیمونا اور آراد پر بیلسٹک میزائل حملے، 135 اسرائیلی زخمی
یروشلم (ڈیلی اردو) ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں میں اسرائیل کے جنوبی شہروں دیمونا اور آراد میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 135 ہو گئی ہے، جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق میزائل حملوں کے بعد متعدد افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 88 افراد زیرِ علاج ہیں۔ ان میں سے 19 کی حالت درمیانی جبکہ 55 کو معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں۔
اسرائیل کی میگن ڈیوڈ ایڈوم ایمرجنسی سروس نے آراد میں سنیچر کی شام ہونے والے میزائل حملے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے آراد کے میئر سے رابطہ کیا اور اس صورتحال کو شہر کے لیے "انتہائی مشکل شام" قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے دشمنوں کے خلاف ہر محاذ پر حملے جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
جنوبی اسرائیل کے شہر دیمونا میں بھی ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں مزید 47 افراد زخمی ہوئے۔ یہ علاقہ ایک اہم جوہری تنصیب کے قریب واقع ہے، جو دیمونا سے تقریباً 13 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔
اس تنصیب کے بارے میں طویل عرصے سے خیال کیا جاتا رہا ہے کہ اسے اسرائیل کے غیر اعلان شدہ جوہری پروگرام سے جوڑا جاتا ہے، اگرچہ سرکاری طور پر اسے تحقیقی مرکز قرار دیا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اسرائیل کو مشرقِ وسطیٰ میں جوہری صلاحیت رکھنے والا واحد ملک سمجھا جاتا ہے، اسی لیے ایسے حساس علاقوں پر حملوں کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔
ایران نے خود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دیمونا پر حملہ اس کے نطنز جوہری مرکز پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے ردعمل میں کیا گیا۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکہ دونوں اس جنگ کا بنیادی مقصد ایران کی ممکنہ جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت کو ختم کرنا قرار دیتے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ ایرانی میزائل کس طرح جدید فضائی دفاعی نظام کو عبور کرتے ہوئے جنوبی شہر دیمونا تک پہنچنے میں کامیاب ہوا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C