ایران کے سات شہروں میں دھماکے، نیول کمانڈر سمیت 10 ہلاک، 14 زخمی
👁️ 251 بار دیکھا گیا
ایران کے سات شہروں میں دھماکے، نیول کمانڈر سمیت 10 ہلاک، 14 زخمی
تہران (ڈیلی اردو/روئٹرز/نیوز ایجنسیاں) ایران کے مختلف شہروں میں آج ہفتے کے دن کم از کم سات دھماکے ہوئے، جن میں 10 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوئے۔
جنوبی بندرگاہی شہر بندر عباس میں ایک زور دار دھماکے کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے ایک نیول کمانڈر سمیت تین افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوئے۔
ایرانی حکام نے کہا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور وجہ کا تعین ابھی جاری ہے۔
نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی کہ دھماکے میں پاسداران انقلاب کے کسی کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا۔
اسی روز سرحدی شہر اہواز میں ایک پراسرار دھماکے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوئے۔ سرکاری اخبار تہران ٹائمز نے اس واقعے کی رپورٹ دی ہے، تاہم مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
ایران بھر میں دھماکوں کی دیگر اطلاعات تہران، تبریز، پرند، قشم، نوشہر اور اردبیل سے بھی موصول ہوئی ہیں۔ یہ واقعات چند گھنٹوں کے دوران ملک کے شمال، جنوب، مشرق اور مغرب میں پیش آئے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق دو اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ ان دھماکوں میں اسرائیل کا کوئی کردار نہیں۔ یہ واقعات ایسے وقت پیش آئے ہیں جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایک بحری بیڑا ایران کی طرف بڑھ رہا ہے اور ذرائع کے مطابق امریکا ایران کی سکیورٹی فورسز کے خلاف ممکنہ محدود کارروائیوں پر غور کر رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C