ایف آئی اے کےخصوصی سیل کی پہلی کارروائی: اقوام متحدہ کے نامزد دہشتگرد احمد شاہ کیخلاف مقدمہ درج
👁️ 130 بار دیکھا گیا
ایف آئی اے کےخصوصی سیل کی پہلی کارروائی: اقوام متحدہ کے نامزد دہشتگرد احمد شاہ کیخلاف مقدمہ درج
اسلام آباد (ش ح ط) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کمپلائنٹس یونٹ (خصوصی سیل) نے ملک بھر میں کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔
ایکشن ٹاسک فورس نے اپنی پہلی کارروائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے نامزد دہشت گرد احمد شاہ کے خلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کمپلائنٹس یونٹ کی جانب سے عالمی دہشت گرد احمد شاہ کی گرفتاری کے لیے کوئٹہ میں چھاپے مارے۔ تاہم دہشت گرد احمد شاہ کے منشی میر واعظ کو گرفتار کر لیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد شاہ کے دفتر سے گرفتار شخص میر واعظ کچلاک کا رہائشی اور افغان شہری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد احمد شاہ کی گرفتاری کے لیے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے منصفی روڈ میں واقع ہمدرد پلازہ پہ چھاپہ مارا گیا تھا لیکن گرفتاری عمل میں نہیں آئی کیونکہ وہ دفتر میں موجود نہیں تھا۔
ایف اے ٹی ایف کی جانب سے عائد کردہ شرائط پر عمل درآمد کے لیے حکومت کی واضح ہدایات پر سرکاری مشینری پوری طرح متحرک ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اس مقصد کے لیے ایف اے ٹی ایف سیل قائم کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جانب سے نامزد ملزم احمد شاہ پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کا الزام ہے۔ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے احمد شاہ کو 26 فروری 2013 میں دہشت گرد نامزد کیا۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے احمد شاہ کو افغان طالبان اور عالمی کالعدم نظیم القاعدہ سے تعلق کی وجہ سے دہشت گرد قرار دیا گیا۔ سلامتی کونسل کے مطابق ملزم احمد شاہ کوئٹہ میں یکم جنوری 1985 کو پیدا ہوا۔
اقوام متحدہ کے مطابق احمد شاہ روشن منی ایکس چینج کو چلاتا تھا اور ملزم احمد شاہ افغان صوبے ہلمند میں افغان طالبان کے اہم رہنما گل آغا اچکزئی کی مالی معاونت کرتا رہا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق قائم کردہ خصوصی سیل ڈی جی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اور انویسٹی گیشن کے ماتحت قائم کیا گیا ہے۔ خصوصی سیل میں گریڈ 16 سے لے کر 19 تک کے چار مزید افسران کی تعیناتی کی گئی ہے۔
خصوصی سیل ایف اے ٹی ایف کے تحت تیار کردہ ‘ایکشن پلان’ پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائے گا۔ اس ضمن میں خصوصی سیل کو ایف بی آر، کسٹمزاور فیلڈ فارمیشنز سمیت دیگر کسی بھی متعلقہ ڈائریکٹوریٹ سے ہر طرح کی مدد و تعاون حاصل رہے گا۔
ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو اکتوبر تک پیش کردہ تمام نکات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے سال رواں کے ماہ جون میں آخری مہلت دی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9106 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5095 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C