ایم ایم اے کا قومی اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی، ضمنی ترمیمی بل کی کاپیاں پھاڑ دیں
👁️ 145 بار دیکھا گیا
ایم ایم اے کا قومی اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی، ضمنی ترمیمی بل کی کاپیاں پھاڑ دیں
اسلام آباد (زینب عباس) فیصل واوڈا کےخلاف قرارداد مذمت کی اجازت نہ ملنے پر قومی اسمبلی اجلاس جمعیت علمائے اسلام ف نے حکومت کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی، ضمنی مالیاتی بل کی کاپیاں پھاڑ دی، اپوزیشن ارکارن اسمبلی سے واک آوٹ کر گئی، شدید ہنگامہ آرائی کے بعد اپوزیشن کی عدم موجودگی میں ضمنی ترمیمی مالیاتی بل منظور کر لیا گیا ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالشکور بلند آواز میں قومی اسمبلی اجلاس میں نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت اور گستاخ رسول پر لعنت کے نعرے لگاتے رہے۔
گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران جب قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران جب مائیک جمعیت علمائے اسلام ف کے مولانا اسد محمود کے حوالے کیا گیا تو انہوں نے اپنی تقریر کےدوران قرارداد پیش کرنے کی کوشش کی تو اسپیکر اسمبلی نے انہیں قرارداد پڑھنے سے روک دیا اور کہا کہ قواعد اس کی اجازت نہیں دیتے قواعد کے تحت پہلے آپ کو اپنی قرارداد پہلے سیکرٹریٹ میںجمع کرانی ہوتی ہے اس لیے آپ قرارداد کا نوٹس جمع کرائیں، اس موقع پر مذہبی سیاسی جماعت کے ارکان مولانا عبد الشکور نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت کے نعرے لگاتے رہے۔
اسپیکر اسمبلی نے اس دوران فنانس بل کی شق وار منظوری جاری رکھی۔ تو جمعیت علمائے اسلام ف کے اراکین سپیکر ڈائس کا گھیراو کرلیا اور ڈائس کے سامنے کھڑے کو بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
اس دوران دیگر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین بھی اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔ اس دوران سپیکرڈائس کے سامنے نعرہ تکبیر اور نعرہ رسالت کے نعرے بھی لگتے رہے، مولانا عبدالشکور نے کہا کہ گستاخ رسول پر لعنت ہو، اسپیکر کے لیے اجلاس چلانا مشکل ہو گیا تو انہوںنے وقفہ نماز کے لیے اجلاس 10 منٹ کے لیے ملتوی کر دیا،
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C