’’ایک ہزار میزائل لاک اور لوڈ ہیں، حملہ ہوا تو ایران کو تباہ کر دینگے‘‘، امریکی صدر ٹرمپ
👁️ 279 بار دیکھا گیا
’’ایک ہزار میزائل لاک اور لوڈ ہیں، حملہ ہوا تو ایران کو تباہ کر دینگے‘‘، امریکی صدر ٹرمپ
واشنگٹن (نمائندہ م ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی حکومت نے امریکی صدر کے قتل یا قتل کی کوشش کی تو امریکہ فوری اور فیصلہ کن فوجی کارروائی کرے گا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ “ایک ہزار میزائل پہلے ہی اپنے اہداف پر لاک اور لوڈ کیے جا چکے ہیں، جبکہ ہزاروں مزید میزائل فوری طور پر داغے جا سکتے ہیں، اگر ایران اپنی دھمکی پر عمل کرتا ہے۔”
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ضروری احکامات پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں اور امریکی فوج ایک سال تک، اور ضرورت پڑنے پر اس سے بھی زیادہ عرصے تک، ایران کے مختلف علاقوں کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی صلاحیت اور تیاری رکھتی ہے۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر ایران نے امریکی صدر کو نشانہ بنانے کی کوئی کوشش کی تو امریکہ بھرپور جواب دے گا۔ انہوں نے بیان کے اختتام پر "Praise Be to Allah" کے الفاظ بھی تحریر کیے۔
ایران کی جانب سے تاحال ٹرمپ کے اس بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور سکیورٹی معاملات پر غیر یقینی صورتحال پائی جاتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C