باجوڑ، شمالی وزیرستان، بنوں اور خیبر میں آپریشنز اور دہشتگردوں کی کارروائیاں
👁️ 313 بار دیکھا گیا
باجوڑ، شمالی وزیرستان، بنوں اور خیبر میں آپریشنز اور دہشتگردوں کی کارروائیاں
پشاور (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے قبائلی ضلعوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں اور دہشتگردوں کی تازہ کارروائیوں کے درمیان خطرات برقرار ہیں۔
باجوڑ: سکیورٹی فورسز نے تحصیل ماموند اور گاؤں ترخو سمیت متعدد علاقوں کو کلیئر کر دیا ہے، جس کے بعد متاثرہ خاندانوں کی واپسی کا عمل مرحلہ وار شروع ہو گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ خاندانوں کے صبر اور قربانیوں کو سراہا۔ واضح رہے کہ دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران کئی علاقوں کو خالی کروا لیا گیا تھا اور متاثرین کے لیے خار اسپورٹس کمپلیکس اور متعدد سرکاری اسکولوں میں عارضی خیمہ بستی قائم کی گئی تھی۔
اسی دوران لوئے ماموند کے علاقے زگئی میں دہشتگردوں کے بارود کے خود دھماکے کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ ہلاک دہشتگرد کی لاش برہ زگئی میں پڑی ہوئی ہے۔
شمالی وزیرستان: ضلعی انتظامیہ نے 23 اگست بروز ہفتے کی صبح 5 بجے سے 24 اگست بروز سوموار کی صبح 7 بجے تک مکمل کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ اس دوران ضلع بھر میں ہر قسم کی نقل و حرکت، تجارتی مراکز اور مارکیٹس بند رہیں گی۔ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کرفیو کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو یقینی بنائیں۔
بنوں: ضلع کے علاقے جانی خیل میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، تاہم ہلاکت یا جانی نقصان کی تفصیلات ابھی موصول نہیں ہوئیں۔
خیبر: تحصیل باڑہ کے بر قمبر خیل علاقے شینکو میں "قاسا بجلی لائن" منصوبے کے ٹاور نمبر 232 کو شدت پسندوں نے بارودی مواد سے دھماکے کے ذریعے تباہ کر دیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ، امریکی شہریوں کو انخلا کا الرٹ جاری
02/August/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، مولانا اسماعیل وزیر ہلاک
02/August/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، حزب اللہ کے متعدد ارکان ہلاک
02/August/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
روس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9004 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4883 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3751 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 3649 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3625 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2612 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C