باجوڑ: سالارزئی میں گرینڈ جرگہ: سہولت کار علاقہ بدر، گھر مسمار اور 50 لاکھ جرمانہ ہوگا
👁️ 397 بار دیکھا گیا
باجوڑ: سالارزئی میں گرینڈ جرگہ: سہولت کار علاقہ بدر، گھر مسمار اور 50 لاکھ جرمانہ ہوگا
باجوڑ + بنوں (نمائندگان ڈیلی اردو) سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی انورزیب خان کی رہائش گاہ پر سالارزئی قوم کا امن و امان کے حوالے سے گرینڈ جرگہ منعقد ہوا، جس میں پورے سالارزئی کے مشران نے شرکت کی۔
جرگہ کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق فیصلہ کیا گیا کہ سالارزئی میں کسی کو بھی امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر کسی نے مسلح گروپ کی سہولتکاری کی تو اُس کا گھر مسمار کیا جائے گا، اسے علاقہ بدر کیا جائے گا، 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا اور اُس کا خاندان پورے قوم کا دشمن تصور ہوگا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ رات کے وقت سالارزئی میں نقل و حرکت پر پابندی ہوگی اور اگر حکومت یا کوئی ادارہ کارروائی کرنا چاہے تو وہ دن کے وقت کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی جرگہ نے فیصلہ کیا کہ سلارزئی کے تمام علاقوں میں پہرے مقرر کیے جائیں گے اور اگر کسی علاقے میں مسئلہ پیدا ہوا تو پوری قوم مشترکہ طور پر اس کا مقابلہ کرے گی۔
جرگہ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ 2002 سے 2025 تک ہونے والے آپریشنز کی انکوائری کے لیے سپریم کورٹ کے ججوں کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جائے اور سلارزئی میں گرفتار شدہ تمام افراد کو قوم کے سامنے لایا جائے۔
بنوں میں میرانشاہ روڈ اور بکا خیل منڈی پر دفعہ 144 نافذ
دوسری جانب ضلع بنوں میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر میرانشاہ روڈ اور بکا خیل منڈی سمیت مخصوص راستوں پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے مطابق ڈپٹی کمشنر بنوں کی سفارش پر یہ پابندی عائد کی گئی تاکہ سکیورٹی اداروں کی نقل و حرکت کے دوران کسی بھی ممکنہ تخریبی کارروائی سے عوام کے جان و مال کو محفوظ رکھا جا سکے۔
اعلامیہ کے مطابق یہ پابندی 23 اور 24 اگست کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک نافذ العمل رہے گی، جس کے دوران شہریوں اور نجی گاڑیوں کی آمد و رفت معطل رہے گی۔ اس حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 تعزیراتِ پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15587 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11874 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7477 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5302 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C