01/September/2024

باجوڑ میں دھماکا، ایک شخص ہلاک، 2 افراد زخمی

👁️ 45 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
باجوڑ میں دھماکا، ایک شخص ہلاک، 2 افراد زخمی

باجوڑ میں دھماکا، ایک شخص ہلاک، 2 افراد زخمی

خار (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق باجوڑ تحصیل کے علاقے سالارزئی کے درہ بازار میں بم دھماکا ہوا جس سے ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

لاش اور زخمیوں کو ہیڈ کوارٹر خار ہسپتال منتقل کردیا گیا اور دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔

ڈیلی اردو کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت رحیم اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں فضل ہادی اور محیب اللّٰہ شامل ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C