باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع ، کئی علاقوں میں کرفیو نافذ
👁️ 440 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع ، کئی علاقوں میں کرفیو نافذ
پشاور(ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز نے 11 اگست 2025 سے ہدفی (Targeted) آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت بعض مقامات پر 12 گھنٹے جبکہ کئی علاقوں میں 72 گھنٹے تک مکمل کرفیو نافذ رہے گا۔
خیبرپختونخوا ہوم ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق، 11 اگست کو صبح 11 بجے سے رات 11 بجے تک خارمونڈہ روڈ، خار ناوگئی روڈ، خار پشت سلارزئی روڈ اور خار صدیق آباد عنایت کلے روڈ پر دفعہ 144 کے تحت نقل و حرکت پر پابندی عائد ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے قبائلی امور، مبارک خان زیب نے کہا کہ "ماموند آپریشن کے دوران ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر سے مسلسل رابطہ ہے، متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ اسکولوں میں رہائش، خوراک اور دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔"
مزید ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، 11 اگست صبح 11 بجے سے 14 اگست صبح 11 بجے تک لاغری، گواتی، غنم شاہ، بد سیاہ، کمر، امانتا، زگئی، گٹ، غنڈئی، گاریگل، نیئگ کلی، ریگئی، ڈاگ، دامادولا، سلطان بیگ، چوٹرا، شین کوٹ، گنگ، جوار، انعام خورو، چنگئی، انگا، سفری، بار گٹکئی، کھڑکی، شاکرو اور بگرو میں مکمل کرفیو نافذ ہے، اور کسی کو بھی گھروں سے نکلنے یا سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
انتظامیہ نے شہریوں کو تاکید کی ہے کہ تمام ضروری امور صبح 10:30 بجے تک مکمل کر لیں اور پابندی کے دوران گھروں میں رہیں، بصورتِ دیگر خلاف ورزی کے نتائج کی ذمہ داری خود اٹھانا ہو گی۔
ذرائع کے مطابق، آپریشن سے قبل متعدد خاندان علاقہ چھوڑ گئے، جبکہ کئی فیملیز کو سرکاری کیمپس میں منتقل کیا گیا ہے۔ یہ نقل مکانی اس وقت شروع ہوئی جب جمعہ کے روز مقامی شدت پسندوں اور باجوڑ امن جرگے کے درمیان شدت پسندوں کو افغانستان واپس بھیجنے کے حوالے سے مذاکرات ناکام ہو گئے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 107 تعلیمی اداروں کو عارضی پناہ گاہوں میں بدل دیا گیا ہے، جہاں متاثرین کو رہائش، خوراک اور طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5301 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C