باجوڑ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، پولیو مہم پر مامور دو پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 175 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، پولیو مہم پر مامور دو پولیس اہلکار ہلاک
خار (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے دو مختلف واقعات پیش آئے ہیں جن میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) باجوڑ محمد خالد خان نے ان واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس اہلکار سید عزیز کو تحصیل سلارزئی کے علاقے ڈاگ قلعہ جبکہ سید قادر کو تبئی کے مقام پر پولیو ڈیوٹی سے واپسی پر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او کے مطابق ان واقعات کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج پولیو مہم کا پہلا روز تھا جو کہ 24 مئی تک جاری رہے گی اور اس کے لیے ضلع باجوڑ میں 1500 سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔
بعد ازاں دونوں اہلکاروں کی نماز جنازہ باجوڑ پولیس لائن گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی۔
خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور گورنر فیصل کریم کنڈی نے باجوڑ میں پولیو ٹیموں پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے آئی جی پولیس نے ان حملوں کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 311 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 210 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3416 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C