15/July/2025

باجوڑ میں عسکریت پسندوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا فیصلہ

👁️ 344 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
باجوڑ میں عسکریت پسندوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا فیصلہ

باجوڑ میں عسکریت پسندوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا فیصلہ

باجوڑ(ڈیلی اردو) سول سیکرٹریٹ پشاور میں باجوڑ کی موجودہ صورتحال پر اعلیٰ سطحی جرگہ کا انعقاد ،ضلع میں عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لیے مصدقہ معلومات کی بنیاد پر ہدفی کارروائیاں (انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ) عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

جرگہ ضلع باجوڑ میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے تناظر میں منعقد کیا گیا جس میں حکومت خیبر پختونخوا ، پولیس اور سیکورٹی فورسز کے سینئر عہداداران ، ضلع باجوڑ کی سیاسی قیادت، معزز عمائدین اور علمائے کرام نے شرکت کی۔

ضلع میں دہشت گردی واقعات نے گزشتہ دو ماہ کے دوران متعدد معصوم اور قیمتی جانوں کو نگل لیا ہے جس میں قابل ذکر مولانا خان زیب شہید ، فیصل اسماعیل اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی شہید، عبدالوکیل تحصیلدار ناواگئی شہید ، سیکورٹی فورسز اور پولیس کے متعدد شہدا شامل ہیں۔

شرکا نے شہدا اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ گہرے رنج و غم اور مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے اجتماعی دعا کی۔

شرکا جرگہ نے امن کے لئے باجوڑ کے عوام ، مشران اور دیگر نمائندوں کی گراں قدر قربانیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ وقت کا تقاضا یہ ہے کہ عوام اور حکومتی ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابط کو مستحکم کیا جائے، عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں اور امن وامان قائم کرنے کے لئے اقدامات میں عوامی تکلیف کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

اِس موقع پر قائم مقام چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس نے جرگہ کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت کو عوامی امنگوں کا احساس ہے اور امن وامان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے اِس مقصد کے لئے حکومتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھر پور کوشش ہے کہ مشاورت اور باہمی اعتماد کے ذریعے دہشت گرد عناصر کا قلع قمع کیا جائے۔

ضلع باجوڑ کے دیرپا امن کی اِس کاوش اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے یہ امر ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ، مشران، عوام ، حکومت خیبر پختونخوا ، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے متحد ہوجائیں قانون نافذ کرنے والے ادارے بلاتفریق اوربھر پور کاروائی کا اعادہ کرتے ہیں اور ان تمام معنی خیز اقدامات کو کامیاب بنانے کے لئے یکجا ہیں۔

عوامی تکالیف اور امنگوں کے پیش نظر عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لیے مصدقہ معلومات کی بنیاد پر ہدفی کارروائیاں (انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز )عمل میں لائی جائیں گی ۔

قائم مقام چیف سیکریر ی نے یہ بھی اعادہ کیا کہ ضلع باجوڑ کو عسکریت پسندی کے چنگل سے نجات دلائی جائے گی اور امن بحال کیا جائے گا، جو علاقے میں خوشحالی اور پائیدار ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت دی کہ ایک رابطہ کمیٹی تشکیل دی جائے جو حکومت ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوامی نمائندوں و مشران پر مشتمل ہو یہ کمیٹی کم ازکم ہفتہ وار مل بیٹھ کر امن وامان کے قیام کی حکمت عملی اور لئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کرکے عوام کو آگاہ رکھے۔

انہوں نے جرگہ کے دیگر مطالبات بشمول شہدا ک زرِتلافی ، بھتہ خوری کے خلاف کاروائی اور دیگر نکات کو حکومتی توجہ میں لانے کا عندیہ بھی دیا۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C