باجوڑ میں فوجی قافلے پر گھات لگا کر حملہ، 2 پاکستانی فوجی ہلاک، 19 زخمی
👁️ 620 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں فوجی قافلے پر گھات لگا کر حملہ، 2 پاکستانی فوجی ہلاک، 19 زخمی
خار+ پشاور (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کے علاقے انایتہ قلعہ پٹھاک میں آج صبح ایک فوجی قافلے پر گھات لگا کر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار ہلاک اور تقریباً 19 زخمی ہو گئے۔ ایک ذریعے نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ زیادہ تر زخمیوں کو شیل کے ٹکڑوں سے زخم آئے ہیں، تاہم آٹھ اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں اور زیرِ علاج ہیں۔
دریں اثنا تحصیل ماموند کے علاقے ایراب میں ایک گھر پر گولہ گرنے سے گھر کا سربراہ، ایک خاتون اور سات سالہ بچہ ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
اسی دوران پاکستانی فوج اور سکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں عسکریت پسندوں کے خلاف ’’ٹارگٹڈ آپریشن‘‘ شروع کر رکھا ہے، جس کے باعث ہزاروں مقامی باشندے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کر رہے ہیں۔
اگرچہ اس کارروائی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، لیکن سرکاری افسر سعید اللہ کے مطابق یہ بڑے پیمانے کی فوجی کارروائی نہیں، بلکہ شدت پسندوں کے مخصوص ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تاکہ شہری جانی نقصان سے بچ سکیں۔ ایک اور سرکاری افسر شاہد علی نے بتایا کہ نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھ کر تقریباً ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
مقامی باشندوں کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے سرحدی پہاڑی علاقوں میں بمباری کی۔ صوبائی پولیس چیف ذوالفقار حمید نے تصدیق کی کہ آپریشن جاری ہے۔
کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو افغان طالبان کا قریبی اتحادی سمجھا جاتا ہے۔ اگست 2021 میں افغان طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد متعدد ٹی ٹی پی رہنما اور جنگجو افغانستان میں منتقل ہوئے اور وہاں سے باجوڑ سمیت پاکستانی علاقوں میں حملے کیے۔ اس سے قبل 2009 میں بھی باجوڑ میں پاکستانی اور غیر ملکی جنگجوؤں کے خلاف بڑا فوجی آپریشن کیا گیا تھا، جس میں لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5301 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C