باجوڑ میں پاکستانی ڈرون حملہ: چار نوجوان ہلاک، دو شدید زخمی
👁️ 408 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں پاکستانی ڈرون حملہ: چار نوجوان ہلاک، دو شدید زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی میں کھیتوں میں مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں چار نوجوان ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تاحال تعین نہیں ہو سکا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال خار سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کر دیا گیا۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت سجاد ولد مجید (18 سال)، نوشاد ولد سید رحمان (13 سال)، فواد ولد دلبر (18 سال) اور جواد ولد یوسف (15 سال) کے ناموں سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں وقاس ولد شیرزمان (17 سال) اور عطاء اللہ ولد گل ولی (15 سال) شامل ہیں۔
ضلعی پولیس افسر وقاص رفیق نے برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی سے گفتگو میں کہا کہ فی الحال یہ واضح نہیں کہ دھماکہ مارٹر گولے کا تھا یا کوئی دیسی ساختہ بم نصب کیا گیا تھا۔
تاہم، علاقے کے مکینوں اور مقامی نمائندوں نے واقعے کو ڈرون حملہ قرار دیا ہے۔
باجوڑ سے رکنِ قومی اسمبلی جاوید خان نے ایکس (X) پر اپنی پوسٹ میں کہا: ’’میری ضلعِ باجوڑ میں ڈرون حملہ ہوا ہے، جس میں چار بچے ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔ باجوڑ میں کھیل رہے بچوں پر ‘نمبر ون’ کا ڈرون اٹیک ہوا۔ کسی قسم کی وضاحت پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ ڈرون حملہ ہے، کوئی گولہ استعمال نہیں ہوا۔ یہ ایک سیاسی فورس ہے۔ یہ جنگ آپ کے بس کی بات نہیں ہے۔ باجوڑ سے نکل جاؤ دس دنوں میں باجوڑ میں امن آ جائے گا۔‘‘
علاقے کے دیگر مکینوں نے بھی یہی دعویٰ کیا ہے کہ یہ واقعہ ڈرون حملے کا نتیجہ ہے، تاہم بعض اطلاعات میں کہا جا رہا ہے کہ دھماکہ گولہ پھٹنے سے ہوا۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے جبکہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 233 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8819 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4539 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3261 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2442 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2082 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1886 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C