17/September/2025

باجوڑ و جنوبی وزیرستان میں فوج کے آپریشن، مساجد سے عسکریت پسندوں کا صفایا

👁️ 335 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
باجوڑ و جنوبی وزیرستان میں فوج کے آپریشن، مساجد سے عسکریت پسندوں کا صفایا

باجوڑ و جنوبی وزیرستان میں فوج کے آپریشن، مساجد سے عسکریت پسندوں کا صفایا

پشاور (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع باجوڑ اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے بیک وقت بڑے آپریشنز کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کے زیر استعمال مساجد کو کلیئر کر لیا ہے۔

 

مقامی ذرائع کے مطابق، باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے ایراب میں عسکریت پسندوں نے جامع مسجد کو پناہ گاہ بنا رکھا تھا اور وہیں سے سیکیورٹی فورسز پر حملے کیے جا رہے تھے۔ فورسز نے رات گئے آپریشن کرتے ہوئے مسجد میں موجود تمام طالبان کو ہلاک کر دیا اور علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر کے اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد اور اس کے اطراف کے علاقے میں اب فورسز کا قبضہ ہے تاکہ عسکریت پسند دوبارہ قدم نہ جما سکیں۔

 

اسی نوعیت کا ایک بڑا آپریشن جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں کیا گیا، جہاں عسکریت پسند ایک مسجد کو محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔ 

 

مقامی رہائشیوں کے مطابق، آپریشن کے دوران صبح سویرے مسجد کے اندر اور اردگرد شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق، فورسز نے بھاری ہتھیار استعمال کرتے ہوئے مسجد کے اندر موجود عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا اور مرکز کو کلیئر کر لیا۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران جنوبی وزیرستان میں طالبان کے جانب سے بڑے پیمانے پر حملے کیے گئے تھے جن میں دو درجن کے قریب پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ عسکریت پسندوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے بعد فورسز نے مساجد سمیت اُن تمام مقامات پر آپریشن تیز کر دیے ہیں جنہیں طالبان اور دیگر شدت پسند گروہ پناہ گاہ یا حملوں کے اڈے کے طور پر استعمال کرتے رہے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C