بانی پاکستان محمد علی جناح کا 72 واں یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے
👁️ 42 بار دیکھا گیا
بانی پاکستان محمد علی جناح کا 72 واں یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے
کراچی (ڈیلی اردو) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی باہترویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، قائداعظم کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے اصول آج بھی قوم کے لئے کامیابی کا راز ہیں۔
قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم کا آغاز 1882 میں کیا، قائد اعظم 1893 میں اعلی تعلیم کے حصول کے لئے انگلینڈ روانہ ہوگئے، 1896 میں قائد اعظم نے بیرسٹری کا امتحان پاس کیا اور وطن واپس آئے۔
قائد اعظم نے عملی سیاست کا آغاز انیس سو چھ میں کانگریس سے کیا، انیس سو بیس میں کانگریس سے مستعفی ہو کر آپ مسلم لیگ میں شامل ہوئے، آپ نے انیس سو چوبیس کو مسلم لیگ کو منظم کرنے کے لیے باقاعدہ کام شروع کیا،جس کے نتیجے میں انیس سو چالیس کو قراداد پاکستان پیش کی گئی، ستمبر انیس سو چالیس میں قائد اعظم اور گاندھی کے درمیان ہندو مسلم اختلافات ختم کرنے کے لیے مذاکرات ہوئے، جوکہ اٹھارہ روز بعد بھی بے نتیجہ رہے، تاہم انیس سو چھیالیس میں مسلم لیگ نے قائد اعظم کی قیادت میں انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی۔
پیشے کے اعتبار سے وکیل رہنما نے تحریک آزادی میں حصہ لیا تو آخری سانس تک مسلمانوں کے دفاع کی جنگ لڑی اور علیحدہ ملک قائم کر کے ہی دم لیا۔
آپ نے انیس سو اٹھارہ میں رتن بائی سے شادی کی جس سے ان کی اکلوتی صاحبزادی دینا جناح پیدا ہوئیں۔
قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان کے لیے بہت کچھ کرنے کے خواہش مند تھے لیکن ان کی بیماری نے ان کے سوچ کو پایہ تکمیل تک نہ پہنچنے دیا اور مسلمانانِ پاکستان 11 ستمبر 1948 کو اپنے اس عظیم رہنما کی قیادت سے محروم ہوگئے۔
آج کے دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات و سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ : سلارزئی کے مقام پر فورسز کی کارروائی، داعش سے وابستہ اہم دہشتگرد ہلاک
15/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
کابل میں طالبان کی کارروائی، 20 سے زائد خواتین و لڑکیوں کی گرفتاری
15/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
تعز، الحدیدہ اور مأرب میں حوثی باغیوں کی کارروائیاں، 150 شہری ہلاک، 200 سے زائد زخمی اور 85 ہزار بے گھر ہونے کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا مأرب میں بے گھر افراد کے اجتماع کے قریب بیلسٹک میزائل حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
14/September/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ اور لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
14/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
محمد بن سلمان کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14/September/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9135 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5164 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C