بحیرہ روم میں کشتی خراب، بھوک و پیاس سے 60 تارکین وطن ہلاک
👁️ 134 بار دیکھا گیا
بحیرہ روم میں کشتی خراب، بھوک و پیاس سے 60 تارکین وطن ہلاک
ایتھنز (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/ڈی ڈبلیو) بحیرہ روم میں تارکین وطن کی ایک کشتی میں خرابی کی وجہ سے درجنوں افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ مذکورہ کشتی سے جن پچیس افراد کو بچایا گیا ہے، ان کے بیان کے مطابق کشتی میں سوار کم سے کم 60 تارکین وطن ہلاک ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
بحیرہ روم میں انسانی امداد کے ادارے ’ایس او ایس میڈیٹرینی‘ کے جہاز ’اوشین وائکنگ‘ نے زندہ بچ جانے والے 25 افراد کو مذکورہ کشتی سے بچایا ہے، جو کئی دنوں سے بغیر کسی مدد کے سمندر میں تیر رہی تھی۔
اس بارے میں ہمیں مزید کیا معلوم ہے؟
بچ جانے والے افراد نے امدادی ٹیم کے ارکان کو بتایا کہ وہ کئی روز پہلے لیبیا کے ساحل زاویہ سے یورپ کی جانب روانہ ہوئے تھے۔ ان کے بقول روانگی کے تین دن بعد کشتی کا انجن خراب ہو گیا، جس کے سبب کشتی بغیر خوراک اور پانی کے بس یونہی سمندر کی سطح پر لہروں کے ساتھ بہتی رہی۔ بعض اطلاعات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کشتی کا بجلی کا سسٹم خراب ہو گيا تھا۔
زندہ بچ جانے والوں کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں خواتین کے ساتھ ہی کم از کم ایک بچہ بھی شامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق متاثرین کی موت ڈوبنے کے بجائے بھوک و پیاس کے سبب ہوئی۔
امدادی ادارے نے کیا کہا؟
امدادی ادارے ایس او ایس میڈیٹرینی نے جمعرات کے روز بتایا کہ اس نے ایک دن قبل اطالوی کوسٹ گارڈز کے ساتھ مل کر 25 افراد کو ’’انتہائی نازک‘‘ حالت میں بچایا تھا۔ادارے کے مطابق اس کشتی سے دو بے ہوش افراد کو بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سسلی پہنچایا گیا، تاہم بعد میں ان کی موت ہو گئی۔
اس حوالے سے ادارے نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ، ’’بچائے جانے سے سات روز قبل یہ افراد لیبیا کے ساحلی شہر زاویہ سے روانہ ہوئے تھے۔‘‘
ریسکیو گروپ کے ترجمان فرانسسکو کریزو نے بتایا کہ زندہ بچ جانے والے تمام مرد ہیں، جن میں سے 12 نابالغ لڑکے بھی شامل ہیں۔ ان کا تعلق سینیگال، مالی اور گیمبیا سے ہے۔
امدادی ادارے کا مزید کہنا تھا کہ اوشین وائکنگ کی ٹیم نے بدھ کے روز دوربین کی مدد سے اس کشتی کو دیکھا تھا اور پھر اس نے اطالوی کوسٹ گارڈز کے تعاون سے انخلاء کا آغاز کیا۔ مزید یہ کہ زندہ بچ جانے والوں حالت ٹھیک نہیں ہے اور سبھی کی ہسپتال میں طبی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔
ریسکیو جہاز پر سوار ایک ترجمان نے بتایا، ”میں ایک ایسے شخص سے ملا، جس کی بیوی اور ڈیڑھ سالہ بچہ راستے میں ہی ہلاک ہو گئے۔ بچے کی موت تو پہلے ہی دن ہو گئی تھی جبکہ ماں چوتھے دن فوت ہوئی۔ وہ سینیگال سے تھے اور لیبیا میں گزشتہ دو سال سے بھی زیادہ عرصے سے رہ رہے تھے۔‘‘
اقوام متحدہ کا سانحے پر افسوس
مہاجرت سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کا کہنا ہے کہ اس واقعے پر اسے بہت افسوس ہے۔ سوشل میڈیا ایکس پر اپنے ایک بیان میں ادارے نے کہا، ”بحری گشت کو مضبوط بنانے اور مزید ایسے سانحات کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کی سخت ضرورت ہے۔‘‘
واضح رہے کہ اٹلی سمیت یورپی یونین کی دیگر حکومتیں شمالی افریقہ سے آنے والے تارکین وطن کی تعداد کو روکنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ وہ لیبیا اور تیونس کے ساحلوں سے تارکین وطن کی روانگی سے قبل ہی روکنے میں مدد کے لیے رقم اور وسائل بھی فراہم کر رہی ہیں۔
اطالوی وزارت داخلہ کے مطابق رواں برس اب تک 5,968 تارکین وطن سمندر کے راستے سے اٹلی پہنچ چکے ہیں، جبکہ سن 2023 میں اس عرصے میں 19,937 افراد پہنچے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 246 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 298 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4828 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3638 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2323 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C