بدخشاں کے زیبک میں جھڑپ، 4 طالبان جنگجو ہلاک اور 7 زخمی ہونے کا دعویٰ
👁️ 49 بار دیکھا گیا
بدخشاں کے زیبک میں جھڑپ، 4 طالبان جنگجو ہلاک اور 7 زخمی ہونے کا دعویٰ
کابل(ڈیلی اردو) افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں کے ضلع زیبک میں افغان فریڈم فرنٹ (اے ایف ایف) اور طالبان فورسز کے درمیان مسلح جھڑپ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
افغان فریڈم فرنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپ کے دوران طالبان کے 4 جنگجو ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوئے۔ تنظیم کے مطابق اس کے جنگجوؤں اور طالبان فورسز کے درمیان مسلح تصادم زیبک میں ہوا۔
اے ایف ایف کا مزید کہنا ہے کہ جھڑپ میں زخمی اور ہلاک ہونے والے طالبان جنگجوؤں کو زیبک ڈسٹرکٹ کلینک اور فیض آباد کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان مخالف گروپوں کی جانب سے مسلح کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ طالبان حکومت ملک کے بیشتر حصوں پر کنٹرول رکھتی ہے تاہم بعض علاقوں میں اسے مسلح گروپوں کی جانب سے مزاحمت اور حملوں کا سامنا ہے۔
واقعے میں ہلاکتوں اور زخمیوں سے متعلق افغان فریڈم فرنٹ کے دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26278 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11815 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9109 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7400 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5101 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C