برطانوی فوج کے حملوں میں 64 افغان بچے ہلاک ہوئے
👁️ 55 بار دیکھا گیا
برطانوی فوج کے حملوں میں 64 افغان بچے ہلاک ہوئے
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی افواج نے 2006 سے 2014 کے دوران افغانستان میں فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے بچوں کے لواحقین کو زر تلافی دینے کا اعلان کیا جس سے ان حملوں میں ہلاک ہونے والوں بچوں کی اصل تعداد سامنے آگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی فوج نے ہمیشہ سے یہ دعویٰ کیا ہے کہ افغان وار کے دوران مختلف کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 16 ہے تاہم اب ایسے 881 واقعات سامنے آچکے ہیں۔
برطانوی افواج نے اعلان کیا کہ اب تک 64 مارے گئے بچوں کے لواحقین کو زرتلافی ادا کیئے جاچکے ہیں جب کہ ایسی 881 درخواستیں سامنے آئی ہیں یعنی اب بھی محض 25 فیصد لوگوں کی دادرسی کی گئی ہے۔
برطانوی افواج کے 64 بچوں کے لواحقین کو زر تلافی کی ادائیگی سے خود ان کا افغان وار میں 16 بچوں کی ہلاکت کا دعویٰ دھرا کا دھرا رہ گیا۔ برطانیہ میں اب تک 64 خاندانوں کو مجموعی طور پر 7 لاکھ 90 ہزار اور 133 ڈالر ادا کرچکا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے افغان صوبے ہلمند کے ایک خاندان نے بتایا کہ انھیں برطانوی حکومت نے 8 ہزار 260 ڈالر ادا کیے ہیں۔ ان کے پیارے 2008 میں ایک حملے میں مارے گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 287 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4797 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2945 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2560 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C