برطانیہ میں تارکین وطن کے خلاف امیگریشن کریک ڈاؤن آپریشن میں مساجد کی تلاشی کا سلسلہ تیز
👁️ 118 بار دیکھا گیا
برطانیہ میں تارکین وطن کے خلاف امیگریشن کریک ڈاؤن آپریشن میں مساجد کی تلاشی کا سلسلہ تیز
لندن (ڈیلی اردو) برطانیہ نے تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن کے دوران مساجد کی بھی تلاشی لینا شروع کردی۔
دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق برطانیہ میں امیگریشن حکام نے غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن افراد کی تلاش میں گزشتہ 3 برسوں میں مساجد کی تلاشی لینے کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سیکڑوں مساجد کی تلاشی لی گئی جب کہ مندروں اور گرجا گھروں پر بھی کارروائی کی گئی۔ مجموعی طور پر 400 مذہبی مراکز کی جامع تلاشی لی گئی۔ 2019 سے ایسے واقعات میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ ان چھاپوں یا تلاشی کے عمل کے دوران کتنے غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا لیکن اس عرصے میں لوگوں کو ڈی پورٹ کرنے کے واقعات میں دگنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ایک مذہبی مرکز کی ترجمان نے بتایا کہ یہ صرف عبادت ہی نہیں بلکہ یہ فلاحی مرکز بھی ہے جس میں نادار لوگوں کی دادرسی کی جاتی ہے لیکن انھیں ہراساں کیا جارہا ہے اور بغیر اطلاع کے چھاپے مارے جاتے ہیں۔
انڈیپینڈنٹ کو برطانیہ کی وزارت داخلہ کی جانے سے دیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ تلاشی کی پیشگی اطلاع اس لیے نہیں دی جاسکتی کیوں کہ کچھ مذہبی کمیونٹیز ایسی کارروائیوں کو انجام دینے میں پولیس یا امیگریشن حکام کی مدد کرنے کو تیار نہیں ہوں گی۔
وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ تفتیش کاروں کو کارروائی سے قبل ثبوت فراہم کرنا چاہیے اور جب تفتیش کے دیگر تمام راستے ختم ہو چکے تب مذہبی احاطے کے آپریشن کا شیڈول بنانا آخری حربہ ہونا چاہیے۔
علاوہ ازیں مذہبی احاطے میں کارروائیوں کی اجازت ڈپٹی ڈائریکٹر کی سطح پر ہونی چاہیے اور وزیر برائے امیگریشن کو مطلع کیا جانا چاہیے۔ اس طرح کے حساس معاملات میں سیکرٹری داخلہ کو آگاہ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
برطانوی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ ہمیں مذہبی مراکز میں تلاشی پر دکھ ہوتا ہے۔ ان کا تقدس برقرار رکھنے کی پوری کوشش کی جاتی ہے تاہم غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے خلاف کارروائی بھی ضروری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 217 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 260 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8961 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4810 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3570 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3297 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2565 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2318 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C