بلوچستان: آواران سے گرفتار چار بلوچ خواتین سینٹرل جیل خضدار سے رہا
👁️ 81 بار دیکھا گیا
بلوچستان: آواران سے گرفتار چار بلوچ خواتین سینٹرل جیل خضدار سے رہا
کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع آواران سے اسلحہ و بارودی مواد برآمدگی کے جرم میں گرفتار کی گئی چار بلوچ خواتین کو سینٹرل جیل خضدار سے رہا کردیا گیا ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق آواران سے اسلحہ و گولہ بارود برآمدگی کے الزام میں گرفتار کی جانے والی خواتین حمیدہ، نازل، سکینہ اور سیدہ کو گزشتہ روز رہا کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سلسلے میں نہ صرف بلوچستان نیشنل پارٹی و دیگر کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا بلکہ اس معاملے کی بازگشت پارلیمنٹ میں بھی سنائی دی تھی۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے اس پر سخت ناگواری کااظہار کرتے ہوئے خواتین کی گرفتاری کو اسلامی اور قبائلی روایات سے متصادم قرار دیا تھا بلکہ انہوں نے اس کے خلاف پارلیمنٹ میں اسپیکر کے ڈائس کے سامنے احتجاجی دھرنا بھی دیا تھا جس پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے خواتین کو رہا کرنے سے متعلق رولنگ دی تھی۔
4 women who were abducted have been released.
— Akhtar Mengal (@sakhtarmengal) December 9, 2019
گزشتہ روز مذکورہ خواتین کو خضدار جیل سے رہا کر دیا گیا جس کی تصدیق نہ صرف خضدار جیل حکام نے کی بلکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ٹویٹ کے ذریعے خواتین کی رہائی کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
بی این پی بلوچستان کے عذر و غیرت کی نگہبان ہے – آوران کی ھماری عزت مند مائیں رہا ہوکر گھر پنچ گئے – https://t.co/C4TE9WBnGB
— Senator (R) Sana Ullah BALOCH (@Senator_Baloch) December 9, 2019
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے رکن ثنااللہ بلوچ نے کہا کہ ‘بی این پی بلوچستان کی عزت و غیرت کی نگہبان ہے جبکہ آواران کی ہماری عزت مند مائیں رہا ہوکر گھر پہنچ گئی ہیں۔’
29 نومبر کو لیویز اور پولیس اہلکاروں نے ان خواتین کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا اور ان پر آواران میں بلوچ علیحدگی پسند گروپوں کو دینے کے لیے اسلحہ و بارودی مواد رکھنے کا الزام عائد کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8868 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3482 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2485 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C