بلوچستان: ایران کو انتہائی مطلوب جیش العدل رہنما ملا عمر بیٹوں سمیت تربت میں ہلاک
👁️ 48 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ایران کو انتہائی مطلوب جیش العدل رہنما ملا عمر بیٹوں سمیت تربت میں ہلاک
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایران کو مطلوب کالعدم تنظیم جیش العدل کے اہم رہنماء ملا عمر بیٹوں سمیت ہلاک۔
#FLASH confirmed report, Mola Umar along with his two children have been killed by Law enforcement agencies in #Setlite Town area of Turbat #Northern district of #Balochistan https://t.co/W2CZVjmfNX pic.twitter.com/fUiXuklJZq
— ???????? (@Info_Balochistn) November 17, 2020
ذرائع کے مطابق ایران کو کئی سالوں سے انتہائی مطلوب دہشت گرد ملا عمر ایرانی کو پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے تربت کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں ہلاک کردیا ہے، سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ملا عمر کے دو بیٹے بھی مارے گئے۔
MORE IMAGES of Mullah Omar Baloch Irani of Jaish al-Adl, killed today in Turbat, Pakistan.
There are also some conflicting reports that he was killed by Iranian forces while chasing him from Iran-Pakistan border. Still unclear who killed him. Waiting for official statements. pic.twitter.com/1Czm1RNzus
— FJ (@Natsecjeff) November 17, 2020
مولا عمر کے بیٹوں کی شناخت حسن شاہوزئی اور حسین شاہوزئی کے نام سے ہوئی ہے۔
The sons of Mola Umar have been identified as Hassan Shahozai & Hussain Shahozai
@Salamsabr https://t.co/JG5Ov7HKHB— ???????? (@Info_Balochistn) November 17, 2020
تینوں کی لاشیں پولیس نے ضروری کارروائی کیلئے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیں جہاں ان کے ہلاکت کی تصدیق کی گئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ملا عمر ایرانی حکومت کو مختلف مقدمات میں کافی عرصے سے مطلوب تھا۔ ایرانی حکومت نے ملا عمر کے سر کی قیمت کروڑوں روپے مقرر کر رکھی تھی۔ ایران سے فرار ہونے کے بعد وہ کئی سالوں سے تربت کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں رہائش پزیر تھا۔
ذرائع کے مطابق 2010 کو ضلع کیچ کے علاقے کلاہو میں ان کی رہائش گاہ پر ایرانی ڈرون نے حملہ کیا تھا جس میں ان کا ایک بھائی ہلاک جبکہ خود وہ بال بال بچ گئے تھے حملے میں ان کی رہائش گاہ کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
ایران میں ان کے ایک بھائی کو پھانسی دی گئی تھی اور دوسرا بھائی ایرانی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوا تھا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مبینہ طور پر ملا عمر پہلے ہی سے پاکستانی خفیہ اداروں کے تحویل میں تھا۔
عسکری حکام نے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں کہا ہے۔
خیال رہے ایران کے وزیرِ خارجہ جواد ظریف پاکستان کے دو روزہ دورے پر گذشتہ دنوں پاکستان پہنچے تھے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا جب خطے اور عالمی سطح پر کئی تبدیلیاں رونماء ہو رہی ہیں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتِ حال سمیت افغان مصالحتی عمل، پاک ایران بارڈر مینیجمنٹ اور ایران سے پاک ایران سرحد سے متصل مارکیٹ کے قیام کے امور زیر بحث آئے۔
ملاقات کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کے فروغ کا علاقائی امن و سلامتی پر مثبت اثر ہو گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: گوادر میں کوسٹ گارڈز کے کیمپ پر خودکش حملہ، 5 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
03/July/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
سیٹلائٹ تصاویر: ایران کی جوہری و فوجی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان کا انکشاف
03/July/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ
03/July/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
ایران میں سابق سپریم لیڈر خامنہ ای کی سرکاری آخری رسومات کا آغاز
03/July/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 223 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8884 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4684 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3503 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2506 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2260 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1949 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C